تازہ تر ین

شیخ رشید کے بیان پر وزراءمیں لفظی جنگ ، عمران خان نے اجلاس بلا لیا

لندن، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے حالیہ بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وہ شیخ رشید کیلئے اپنی وزارت چھوڑنے کو تیار ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم سب عوامی کی جانب سے دی گئی اعتماد کی طاقت کے باعث اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور اس بات کا فیصلہ صرف وزیراعظم کرسکتے ہیں کہ کون کس کام کیلئے بہتر ہے۔ وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ اس وزارت کیلئے کون موزوں ہے بطور ایم این اے خدمات انجام دیتا رہوں گا۔ شیخ رشید کیلئے اپنی وزارت چھوڑنے کو تیار ہوں۔ معاون خصوصی وزیراعظم نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزارتوں کی تبدیلیوں سے متعلق خبریں صرف افواہیں ہیں۔ فواد چودھری کی وزارت تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شیخ رشید کے دعوے اور مڈٹرم الیکشن بارے کوئی علم نہیں ہے۔ معاون خصوصی وزیراعظم افتخار درانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم فواد چودھری کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ شیخ رشید اور فواد چودھری کے اچھے تعلقات ہیں۔ پیر کو وزارتوں کا جائزہ لیا جائےگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب وزیراعظم سے ملاقاتوں کا خود بتاسکتے ہیں۔ فواد چودھری 4دن سے لندن میں ہیں آج واپس آئیں گے۔وزیراعظم عمران خان چند وزراءکے غیر ضروری بیانات سے ناخوش۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم چند وزراءسے باز پرس کرسکتے ہیں۔ یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید وزارت مواصلات کا قلمدان مراد سعید کو سونپ دیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کچھ وزراءکے قلمدان تبدیل کردیئے جائیں گے۔ وزراءکا مستقبل کارکردگی سے مشروط ہوگا۔ وزیراعظم اتحادی جماعت کے ایک وزیر سے بھی غیر مطمئن ہیں۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) کیا فواد چودھری کی وزارت خطرے میں ہے؟ کیا شیخ رشید پھر سے وزیر اطلاعات بنیں گے؟ وزیر ریلوے کی گفتگو سے ہلچل مچ گئی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کے موقع پر کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم صاحب سے 4میٹنگز ہوئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آجاﺅ تاہم مجھ میں اتنی ہمت نہیں۔ دن رات کام کرتا رہوں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ لندن میں 8دن سے پکنک پر ہیں۔ میں نے ان سے کہا کہ لندن سے واپس آجاﺅ وزیر ریلوے سے صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم وزارت کی تبدیلی کا کہیں تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟ تو ان کا کہنا تھا کہ میں کہوں گا لو یو تھینک یو ویری مچ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ “وہ” لندن میں 8 دن سے پکنک پر ہیں، میں نے ا±ن سے کہا ہے کہ لندن سے واپس ا?جاو¿۔وزیر ریلوے سے صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم وزارت کی تبدیلی کا کہیں تو ا?پ کا ردعمل کیا ہو گا؟ تو انکا کہنا تھا کہ میں کہوں گا “لو یو، تھینک یو ویری مچ”۔بعدازاں میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر ریلوے نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری میرے بھائیوں جیسے ہیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ فواد کی جگہ لوں، مجھے وزیراطلاعات بننے کا شوق ہے نہ بنوں گا، ریلوے کا وزیر بننے پر بہت خوش ہوں، فواد میرا بھائی وہی وزیر اطلاعات رہے گا۔ پکنک والی بات مذاق میں کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی ادھر ہوسکتی ہے، فواد کیخلاف کسی سازش میں شریک نہیں ہو سکتا، اب منہ کو تالا لگا کر رکھوں گا، آپس کی بات کو بھی چلا دیا، میں نے کلیئر کر دیا ہے۔ وفاقی وزےر رےلوے شےخ رشےد احمد نے کہا ہے کہ کوئی شک نہےں پاک افواج کسی سےاسی منشور نہےں بلکہ حکومت کے شانہ باشانہ کھڑی ہے‘ آج بھی کہتاہوں شہبا زشر یف90کے زواےہ سے ڈےل کےلئے مر جا رہے ہےں ‘نوازشر یف اور مر ےم نواز کی بھی جب ڈےل کےلئے کوشش کامےاب نہےں ہوئی تو نوازشر یف نے خاموشی توڑتے ہوئے بولنا شروع کردےا ‘نواز شر یف کو شہبازشر یف سمےت ہر کوئی اقتدار مےں کہتارہا ہے اپنے قد سے بڑا کام نہ کروں مگر وہ باز نہےںآئے وزےر اعظم کے پاس اختےار ہے وہ 3ےا 4سال مےں ہی عام انتخابات کااعلان کرسکتے ہےں اگر الےکشن وقت سے پہلے ہوجائے گے تواس سے کوئی قےامت نہےں آجائےگی ‘مارچ تک ملک مےں ضرور جھاوڑ پھےرے گا ‘آصف زرداری نے جب اپنے سسرال (جےل )جانا ہوتا ہے وہ پگڑی پہن لےتے ہےں اب انکی باری آنےوالی ہے ‘کسی او ر کا پتہ نہےں مگر بےوروکرےسی مےری وزارت مےں مکمل تعاون کر رہی ہے ‘اعظم سواتی نے ”چھوٹی “سی بات پر استعفیٰ دےا ہے اب انکو بے عزت کر نے کی بجائے انکی تعریف کر نی چاہےے ۔ لاہور مےں پر ےس کانفر نس سے خطاب کے دوران وفاقی وزےر رےلوے شےخ رشےد احمد نے کہا کہ (ن) لےگ کے دور مےں پاک افواج کے بارے ڈان لےکس ‘اجمل قصاب کا مےڈےا کو اےڈرےس دےنا اور غےر ملکی کالز سمےت بہت سے معاملات قوم کے سامنے ہےں افواج پاکستان ملک کا سب سے بڑااورمضبوط ادارہ ہے جو ملک کی ترقی ‘جمہورےت کے تحفظ اور سرحدوں کی حفاظت کےلئے کھڑ اہے عمران خان نے حکومت کے سےاسی منشور نہےں بلکہ فوج کے حکومت کے شابہ باشانہ کھڑے ہونے کی ہی بات کی ہے ڈی جی آئی اےس پی آر جو بھی بات کرتے ہےں وہ بڑا سوچ سمجھ کر ہی کرتے ہےں جو ےقےنی طور پر ٹھےک ہوتی ہے امگر ےکہ مےں بھی وائٹ ہاﺅس ‘کانگرےس ‘سی آئی اے ‘پےنٹا گون سمےت 8ادارے ہےں اےسے پورا دنےا مےں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کو ہر بندے نے سمجھا ےا کہ وہ اپنے قد سے بڑا کام نہ کر ےں لےکن وہ باز نہےں آئے اور آج جو کچھ انکے ساتھ ہو رہا ہے وہ پوری قوم کے سامنے ہےں ۔ اےک سوال کے جواب مےں شےخ رشےد احمد نے کہا کہ مےرے حلقے مےں جی اےچ کےو موجود ہے اگر ان کے سارے لوگ مجھے ووٹ دےں تو مےں تاحےات ہی ممبر قومی اسمبلی رہوں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain