بھونیشو (ویب ڈیسک ) ہاکی ورلڈ کپ 2018 کا فائنل آج بیلجیئم اور ہالینڈ (نیدر لینڈ) کے درمیان کھیلا جائے گا۔بھارت کے شہر بھونیشور میں ہاکی ورلڈ کپ کا فائنل میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا جس میں بیلجیئم اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔بیلجیئم کی ٹیم نے گزشتہ روز سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 0-6 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں نیدرلینڈز نے آسٹریلیا کو 3-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔تیسری پوزیشن کے لیے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بھی آج ہوگا۔
