تازہ تر ین

آصف زرداری تین اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں: فیاض چوہان

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سیاسی حکومت، فوج اور عدلیہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔آصف زرداری کے پارٹی جلسے سے خطاب اور صحافیوں سے کی گئی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آصف زرداری نے کرپشن، غنڈا گردی، قتل و غارت، منی لانڈرنگ اور کک بیکس کا انت مچایا ہوا تھا اور اب وہ چھری کے نیچے آگئے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ زرداری صاحب کو تین سال پہلے ایک اشارہ ملا تھا جب انہوں نے کہا تھا کہ اینٹ سے اینٹ بجادوں گا اور وہ اینٹیں ڈھونڈنے دبئی چلے گئے تھے، یہ سمجھتے ہیں میں سیاست کا تیس مار خان ہوں، آپ جوڑ توڑ کے نہیں توڑ پھوڑ کے بے تاج بادشاہ تھے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آصف زرداری نے پچھلے دس سال کھربوں روپے کی لوٹ مار اور بد معاشی کی اور یہ معاملہ اب سپریم کورٹ میں آگیا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کچھ عوامل کی وجہ سے بلیک میلنگ کر رہے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں عمران خان کو لایا گیا میں پوچھتا ہوں ان کے صدر بننے سے پہلے فزیشن کی رپورٹ ہے کہ ان کا ذہنی توازن درست نہیں اور وہ صدر پاکستان بن ہی نہیں سکتے تھے تو انہیں کون لایا اور انہیں کیسے صدر پاکستان بنایا گیا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ انہیں پہلے این آر او کی سیڑھی چڑھایا گیا، پھر میثاق جمہوریت کے ذریعے دوسری سیڑھی اور کونڈ لیزا رائس کے ذریعے تیسری سیڑھی چڑھایا گیا، یہ ہمیں کہتے ہیں عمران خان کو لایا گیا پہلے اپنے گریبان میں تو جھانکیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں 350 ووٹوں کی جماعت بن چکی ہے، چاہے کھربوں روپے لگادیں، پنجاب میں 50 ہزار افراد کا جلسہ نہیں کرسکتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain