تازہ تر ین

“پولیس فار یو”: سکھر کے نوجوان نے پولیس کو انقلابی ایپ تیار کرکے دے دی

کراچی(ویب ڈیسک)سکھر سے تعلق رکھنے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر نے کراچی پولیس کیلئے جدید موبائل فون ایپلیکیشن تیار کرلی ہے جس کی مدد سے شہری گھر بیٹھے چند سیکنڈ میں موبائل فون، گاڑی چھینے جانے یا کسی چوری، ڈکیتی، رہزنی یا کسی بھی قسم کی واردات کی چند سیکنڈ میں رپورٹ درج کرا سکیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ یہ موبائل فون ایپ کراچی کے شہریوں کے لئے نئے سال کا تحفہ ہو گی۔ ایپ کے ذریعے شہری واردات کی رپورٹ پاکستان ہی نہیں دنیا کے کسی بھی ملک میں بیٹھ کر درج کرا سکیں گے اور اس پر پولیس فوری طور پر اس شہری کی داد رسی یا مدد کیلئے بھی پہنچے گی۔ اس ایپ کی مدد سے کراچی میں دنیا بھر کے قونصل خانے بھی چند منٹ میں پولیس سے مدد حاصل کر سکیں گے۔ سکھر سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی انجینئر سید مدثر زیدی نے “جیو نیوز” کو بتایا کہ وہ کراچی پولیس ہی نہیں پاکستان ریلوے کے لیے بھی ٹرینوں کی ٹریکنگ کا ایپ تیار کرچکے ہیں۔ مدثر زیدی کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کراچی پولیس پولیس کو بدلنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی معاوضہ لیے بغیر “پولیس فار یو” نامی ایپ کے ذریعے اپنا حصہ ڈال کر کرائم ریکارڈ اور شہریوں کی سہولت کیلئے موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے اور اب اس کی ٹیسٹنگ کا کام جاری ہے۔ ایپ میں موبائل فون، موٹرسائیکل، گاڑی، کیش سمیت دیگر وارداتوں کی رپورٹ چند سیکنڈ میں کی جاسکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایپ میں رجسٹریشن کرتے وقت شہری کا موبائل فون نمبر، شناختی کارڈ نمبر اور پتہ محفوظ ہوگا۔ ایپ میں اندراج کرتے ہی شکایت متعلقہ تھانے، سی پی ایل سی سمیت دیگر اداروں اور متعلقہ ایس ایس پی دفتر کو موصول ہوجائے گی۔ ضلعی سطح پر وکٹم سپورٹ سروس ڈیسک اس ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کو مانیٹر کرے گی اور شکایت درج ہوتے ہی متاثرہ شہری سے متعلقہ پولیس کا رابطہ کرائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کو شہریوں کے لئے مفید اور سود مند بنانے کے لئے گوگل اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے بھی مدد لی گئی ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کا کہنا ہے کہ ایپ کی ٹیسٹنگ مکمل ہوتے ہی نئے سال کے پہلے ہفتے میں یہ موبائل فون ایپلیکیشن شہریوں کو فراہم کر دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain