تازہ تر ین

تہمینہ درانی نے شہبازشریف کیلئے ڈیل کی کوششیں تیز کر دیں: شیخ رشید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف اسٹیبلشمنٹ کے اصل بندے ہیں‘ وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے ہیں۔ ان کو رعایتیں ڈیل کیلئے مل رہی ہیں۔ تہمینہ درانی شہبازشریف کیلئے ڈیل کرا رہی ہیں۔ نوازشریف اس ڈیل کے حوالے سے آن بورڈ نہیں تھے‘ تھوڑی دیر پہلے ہی انہیں ڈیل بارے پتہ چلا ہے جس پر شہبازشریف کو پیغام بھجوایا ہے کہ ایسا مت کرو۔ یہ انکشافات شیخ رشید نے نجی ٹی وی کے انٹرویو کے دوران کئے۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی ڈیل کرانے کیلئے مذاکرات کس سے ہو رہے ہیں یہ نہیں بتاﺅں گا۔ شہبازشریف کی کوئی ڈیل کامیاب نہیں ہو گی کیونکہ آخرکار اصل فیصلہ تو نوازشریف کرے گا۔ وزیراعظم کو شہبازشریف کی ڈیل کے حوالے سے بتا دیا ہے۔ شریف اور زرداری خاندان نے ملک کی معیشت تباہ کر دی ہے۔ بلاول بھٹو اور مریم نواز کو نہیں معلوم ہو گا کہ ان کے بڑے کس سطح کی کرپشن کر رہے ہیں‘ چوروں‘ ڈاکوﺅں کو سزا ملنے پر کوئی احتجاج نہیں ہو گا۔ شہبازشریف‘ نوازشریف سے بڑا کرپٹ ہے‘ پنجاب میں ٹھیکوں میں کرپشن پکڑے جانے کے باعث ہی سلمان شہبازشریف اور علی عمران ملک سے فرار ہوئے۔ جنہوں نے بھی بھاگنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ شریف خاندان ہی کرپشن کو چھپانے کیلئے ریکارڈز کو آگ لگواتا تھا۔ 2019ءپاکستان کیلئے بڑا نازک اور اہم سال ہے‘ نریندر مودی انتخابات میں شکست کھا رہا ہے اسی لئے وہ سرحدوں پر سرجیکل سٹرائیکس کرا سکتا ہے تاہم وہ منہ کی کھائے گا۔ بلاول بھٹو میں ذوالفقار علی بھٹو کی جھلک دکھائی دیتی تھی لیکن اسے آصف زرداری نے بھینٹ چڑھا دیا ہے‘ وہ اپنے باپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنے کیرئر بارے ضرور سوال کرے گا۔ شریف خاندان کی سیاست ختم ہو چکی‘ تحریک انصاف کی کمزوری ہے کہ ن لیگ کے ارکان اسمبلی سے رابطے نہیں کر رہی۔ ریلوے کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ 8سے 10فریٹ ٹرینیں چلانے میں کامیاب رہے تو ادارہ پاﺅں پر آ جائے گا۔ سندھ کے غریب لوگوں کے لئے ٹرینیں چلائی ہیں کابل کے غریب پٹھانوں کیلئے بھی ٹرینیں چلائیں گے۔ اوورسیز پاکستانی یہاں بلٹ ٹرین چلانے کیلئے سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں۔ رکن اسمبلی کے خلاف تحقیقات چل رہی ہوں تو پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکتا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain