تازہ تر ین

کابینہ اجلاس میں شیخ رشید کو بھوک لگ گئی، وزیراعظم کا ڈائٹ کا مشورہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر ریلوے شیخ رشید کو بھوک ستانے لگی اور انہوں نے وزیراعظم سے کھانا دینے کا مطالبہ کردیا لیکن وزیراعظم نے جواب میں ڈائٹنگ کا مشورہ دے دیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرریلوے شیخ رشید کو بیٹھے بیٹھے بھوک لگ گئی اور ان سے بھوک برداشت نہ ہوئی تو انہوں نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کا بھی لحاظ نہ کیا اور عمران خان سے کھانے کا مطالبہ کردیا۔شیخ رشید نے اجلاس میں وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس چھ چھ گھنٹے طویل ہوتا ہے، اجلاس میں یا تو کھانا دیا جائے یا ہمیں لنچ باکس لانےکی اجازت دی جائے۔وزیرریلوے کی بھوک اور ان کے شکوے پر وزیراعظم عمران خان نے کان نہ دھرے اور الٹا برجستہ جواب دیا۔وزیراعظم نے کھانے کا آرڈر دینے کے بجائے ہدایت کی کہ وفاقی کابینہ کے ارکان کی اکثریت کو لنچ کی نہیں بلکہ ڈائٹ کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کے جملے پر وفاقی کابینہ اجلاس میں قہقہے گونج اٹھے۔واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد کفایت شعاری مہم کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کابینہ اجلاس میں ارکان کو کھانا نہیں دیا جاتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain