لاہور(ویب ڈیسک) نیب کی جانب سے گرفتار سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر جاوید کیمپ جیل میں جاں بحق ہو گئے۔قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سرگودھا یونیورسٹی کے غیرقانونی کیمپسز کھولنے کے الزام میں گرفتار پروفیسر جاوید کیمپ جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ جاں بحق ہونے والے پروفیسر میاں محمد جاوید سرگودھا یونیورسٹی لاہور سب کیمپس کے چیف ایگزیکٹیو تھے جن کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال بھجوا دی گئی ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر پروفیسر جاوید کے انتقال کے بعد کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس میں ان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی دیکھی جا سکتی ہیں۔جاں بحق پروفیسر کے ساتھ اس سلوک پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ پروفیسر میاں محمد جاوید سمیت دیگر افراد کو نیب نے اکتوبر میں گرفتار کیا تھا۔
