تازہ تر ین

سرگودھا یونیورسٹی سکینڈل میں گرفتار پرو فیسر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

لاہور (خصوصی رپورٹر‘ خبرنگار) شادمان کے علاقہ میں دو ماہ قبل کیمپ جیل میں سرگودھا ےو نےورسٹی سکینڈل میں گرفتار پروفیسر محمد جاوید دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا، انتظامےہ کی بے حسی ایسی ہے کہ نعش کو بھی ہتھکڑی لگی رہی ۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل ر دیا ہے۔ بتاےا گےا ہے کہ کیمپ جیل میں دو ماہ قبل سرگودھا یونیورسٹی کیس میں نیب نے پروفیسر محمد جاوید گرفتار کیا تھا جسے ڈسٹرکٹ کیمپ جیل میں رکھا گیا تھا۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز طبیعت خراب ہو نے پر سروسز ہسپتا ل منتقل کیا گےا جہا ں جا نبر نہ ہو سکا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پروفیسر محمد جاویدکی ہلا کت د ل کا دورہ پڑھنے سے ہو ئی ہے ۔ دوسری جانب پروفیسر محمد جاویدکی موت واقعہ ہو نے کے بعد بھی جیل انتظامیہ نے ہتھکڑی نہ اتاری جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کردےا ہے ۔ ترجمان نیب نے کہا ہے کہ پروفیسرمیاں جاوید کی موت نیب کی حراست میں نہیں ہوئی،نیب کی حراست میں موت کی خبریں بے بنیاد ہیں،احتساب عدالت نے 2مہینے پہلے اکتوبرمیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے پروفیسر میاں جاوید کی نیب جیل میں انتقال کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ میاں جاوید سروسز ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔میاں جاوید کی موت بھی سروسز ہسپتال میں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں جاوید کی موت نیب کی حراست میں نہیں ہوئی۔ میاں جاوید نیب کی جیل میں نہیں بلکہ کیمپ جیل لاہور میں قید تھے۔ احتساب عدالت نے 2 مہینے پہلے اکتوبرمیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔ دوسری جانب ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے پروفیسر کی موت کے دوران ہتھکڑی لگنے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain