کراچی (وائس آف ایشیا)میگا منی لانڈرنگ کیس نے سندھ کی سیاست میں بھونچال پیدا کردیا ہے ۔جے آئی ٹی میں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کا نام سامنے آنے کے بعد صوبے میں حکومت کی تبدیلی کی بازگشت سنائی دے رہی ہے ۔اپوزیشن جماعتیں تحریک انصاف ،ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے متحرک ہوگئی ہیں، پیپلزپارٹی کے اندر 20سے 22ارکان پر مشتمل فارورڈ بلاک بننے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں جبکہ صوبے میں گورنر راج کے امکان کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ۔پیپلزپارٹی کے رہنما و¿ں نے قیادت کو مراد علی شاہ کی جگہ ناصر شاہ یا سعید غنی کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز پیش کردی ۔تفصیلات کے مطابق میگا منی لانڈنگ کے حوالے سے جی آئی ٹی کی مرتب کردہ رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے کے بعد سندھ میں اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری ،شریک چیئرمین آصف علی ذرداری وزیر اعلی سندھ مرد علی شاہ،ارکان سندھ اسمبلی فریال ٹالپور،امتیاز شیخ،مکیش کمار،سہیل انور سیال،علی نواز،قائم علی شاہ کا نام جی آئی ٹی میں آنے کے بعد صوبے میں حکومت کی تبدیلی کی باز گشت سنائی دے رہی ہیں۔انتہائی با خبر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل یگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام صورت حال پر غور کیا گیا ، اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی،پارٹی کے رہنماﺅں نے قیادت کو تجویز پیش کی کہ اگر پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی ذردری، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت پارٹی کے ارکان اسمبلی کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا جاتا ہے تو وزیر اعلی کی تبدیلی کی بجائے پاکستان پیپلز پارٹی احتجاج کا راستہ اختیار کرے اور وفاق کو موقع دیا جائے کہ وہ صوبے میں گورنر راج کا نفاذ کردے، اس سے پارٹی کی حمایت میں نہ صرفاضافہ ہوگابلکہ عالمی فورمز پر بھی یہ مسئلہ اٹھایا جا سکے گا کہ صوبے میں منتخب حکومت کو آمرنہ طریقہ سے ختم کردیا گیاہے۔
