تازہ تر ین

میلبورن ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم فتح سے دو قدم دور

میلبورن (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، مہمان ٹیم نے 106 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے آسٹریلیا کو فتح کیلئے مجموعی طور پر399 رنز کا ہدف دیا، پیٹ کمنز نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے اور اس نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 258 رنز بنا لئے تھے، میزبان ٹیم کو فتح کیلئے مزید 141 رنز اور مہمان ٹیم کو 2 وکٹیں درکار ہیں، پیٹ کمنز بھارتی سورماﺅں کے سامنے ڈٹ گئے اور 61 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ہفتہ کو میلبورن ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارتی ٹیم نے 54 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو بھارتی قائد نے 106 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر کے میزبان ٹیم کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 399 رنز کا ہدف دیا۔، میانک اگروال 42، ریشبھ پانٹ 33 اور روندرا جدیجا 5 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، پیٹ کمنز نے 6 اور جوش ہیزلووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم کی پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور اس نے 8 وکٹوں پر 258 رنز بنا لئے تھے، میزبان ٹیم کو کامیابی کیلئے مزید 141 رنز اور مہمان ٹیم کو 2 وکٹوں کی ضرورت ہے، پیٹ کمنز کے سوا کینگروز کا کوئی بھی کھلاڑی بھارتی باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکا، وہ 61 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ نیتھن لیون 6 رنز بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں، ہیرس 13، ایرون فنچ 3، عثمان خواجہ 33، شان مارش 44، ٹریوس ہیڈ 34، مچل مارش 10، کپتان ٹم پین 26 اور مچل سٹارک 8 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، جدیجا نے 3، بمرا اور محمد شامی نے دو، دو اور ایشانت شرما نے ایک وکٹ لی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain