تازہ تر ین

±قومی سکواڈ سے کم بیک کی امیدیں ،کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ کا نتیجہ مختلف ہو گا :سرفراز

سینچورین(آئی این پی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں شکست کاافسوس ہے مگر سکواڈکم بیک کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتاہے۔کیپ ٹاﺅن میں ہونیوالے دوسرے معرکے میں نتیجہ مختلف ہوگا۔بیٹنگ لائن میں تسلسل کےلئے اچھی پارٹنرشپ کی ضرورت ہے۔میری اپنی پرفارمنس ناقص ہے۔پوری کوشش کروں گا بیٹنگ میں نکھا رلے کرآﺅں۔کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین فاسٹ باﺅلرز ہیں لیکن کسی بھی حریف کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے کیلئے بیٹنگ لائن کی جانب سے اچھا ٹوٹل حاصل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہ دوسرے روز آخری سیشن میں ناقص کھیل کی وجہ سے ہی میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا، ہمیں اپنی غلطیوں کا احساس کرنا ہوگا۔ دوسری اننگز میں چائے کے وقفے تک ہم بہتر پوزیشن میں تھے لیکن آخری سیشن میں بہت زیادہ وکٹیں اور بڑے سکور کا موقع گنوایا۔اگر مزید ایک گھنٹہ بیٹنگ کرتے تو پروٹیز کو بہتر ہدف دے سکتے تھے، آخری سیشن میں ناقص کھیل کی وجہ سے ہی میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا، فارم میں واپسی کیلئے ہمیں نیٹ میں بہت سخت محنت کرنا ہوگی۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دوسری اور چوتھی اننگز میں بیٹنگ مسلسل مشکلات کا شکار ہو رہی ہے، ہم اچھا آغاز کرتے ہیں لیکن ایک وکٹ گرتے ہی میچ پر گرفت کمزور پڑنے لگتی ہے، دباﺅکا شکار ہوتے ہی ہماری مشکلات بڑھ جاتی ہیں، ہیملٹن ٹیسٹ 2016 سے ہی یہ سلسلہ چلا آ رہا ہے،اب کافی وقت ہو گیا، ہمیں اپنی غلطیوں کا احساس کرنا ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain