تازہ تر ین

وقار یونس ہیڈ کوچ کی حمایت میں سامنے آگئے

سنچورین(یواین پی ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر وقار یونس ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی حمایت میں سامنے آگئے ۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے سابق کوچ کا کہنا تھا کہ اگر آپ کیچز نہیں پکڑیں گے تو میچز نہیں جیت سکتے،پاکستانی بالرز نے مجھے کافی متاثر کیا ، کسی کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے کھلاڑیوں پر چیخنے چلانے پر پریشان نہیں ہونا چاہیئے کیوںکہ وہ ان کے کوچ(استاد) ہیں ، اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور آگے بڑھیں، مجھے اب بھی یقین ہے کہ پاکستان ،جنوبی افریقہ کو شکست دے سکتا ہے ۔واضح رہے کہ سینچورین ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمینوں کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرجذبات پر قابو نہ پاسکے اور ان کی کپتان سرفراز احمد سمیت سینئر بیٹسمینوں سے شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد معاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain