مینار پاکستان جلسہ، عمران خان آج لاہور پہنچے گے،کپتان کی دوسرے صوبوں سے آنیوالے کھلاڑیو ں کو آج شام لاہور پہنچنے کی ہدایت

لاہور(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کل مینار پاکستان پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لاہورپہنچے گے۔ کپتان نے دوسرے صوبوں سے آنے والے کھلاڑیوں کوآج شام لاہورپہنچنے کی ہدایت کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناہے کہ کے پی، بلوچستان ،سندھ سے آنی والے لوگ آج شام مینارپاکستان پہنچیں۔ تحریک انصاف کل مینار پاکستان پر عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے بڑی وکٹ گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے اس کے علاوہ عمران خان اپنا منشور بھی پیش کریں گے۔

 

پہلے تو مجھے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لینڈکروز کے اہل نہیں تھے تو کیوں لی؟چیف جسٹس کے ریمارکس

لاہور(ویب ڈیسک)سرکاری افسروں،ججوں،ملازمین کی لگڑری گاڑیوں کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے تو مجھے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اہل نہیں تھے تو لینڈکروز کیوں لی؟چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ انہیں لینڈکروز دی تو سب لیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سرکاری افسروں،ججوں،ملازمین کی لگڑری گاڑیوں کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ مختلف اداروں کے پاس لگڑری گاڑیاں موجود ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ گاڑیاں دینے کا فیصلہ کون کرتا ہے؟،چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ گاڑیاں دینے کا متعلقہ بورڈ فیصلہ کرتا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ متعلقہ بورڈ کو بلالیں،کمپنیوں میں کام کرنے والے بیوروکریٹس وصول کی گئی زیادہ رقم واپس کرنے کیلئے تیاررہیں،رقم واپسی کیلئے زیادہ وقت نہیں دیا جائےگاچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوبھی کوئی گاڑی دی جارہی ہے؟،چیف سیکرٹری نے بتایاکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو2کروڑ 40 لاکھ روپے کی گاڑی دی جا رہی ہے،جس کو بلٹ پروف بھی کروایاجارہاہے،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا قانون کے تحت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو مرسیڈیزگاڑی دی جا سکتی ہے؟۔

 

خاتون کا آپریشن کرنےوالے دواتائی عدالت میں پیش،چیف جسٹس نے گرفتار کرنے کا حکم دےدیا

لاہور(ویب ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے خاتون کا آپریشن کرنے والے دو اتائیوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اتائیوں کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت کی، خاتون کا آپریشن کرنے والے دونوں اتائیوں کو عدالت میں پیش کیا گیا،چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھ لیں اس کی شکل، جس کی تصویر آپریشن کرتے ہوئے آئی،چیف جسٹس نے 7 اپریل کو اپنے فون پر آپریشن کی تصویر دکھائی تھی۔دوران سماعت اتائی کے وکیل نے کہا کہ یہ آپریشن نہیں کر رہے تھے،ہیلتھ کیئر کمیشن نے بتایا کہ دونوں کو کلینک میں آ پریشن کرتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیوں نہیں پکڑتے ایسے لوگوں کو،چیف جسٹس نے دونوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس نے کہا کہ ڈسپنسر کو بھی ڈاکٹری کی اجازت نہیں ہو گی،اتائیت کو ختم کردینی ہے۔

 

تھرمیں تعلیم ہے نہ کھانے کو کچھ، سندھ میں سب لوٹ لیا جاتا ہے: سپریم کورٹ

کراچی (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ کول اتھارٹی میں گھپلوں سے متعلق کیس میں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تھر میں تعلیم ہے نہ کھانے کو کچھ، باقی صوبوں میں 50 فیصد لگ بھی جاتا ہوگا مگر سندھ میں سب لوٹ لیا جاتا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ کول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پرگھپلوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سرور خان سے استفسار کیا کہ پتہ ہے پورےملک میں سندھ کے بارے میں کیا تاثر ہے، کیا ہم بتائیں آپ کے بارے میں اسلام آباد میں بیٹھ کرکیا کچھ سننےکوملتا ہے۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کیا کہ سندھ میں ہوکیا رہا ہے؟تھر میں بھوک سے بچے مر رہے ہیں، کھانے کو کچھ نہیں، تھرمیں تعلیم ہے نہ کھانے کو کچھ، 10,15 ارب کہاں گئے، کس کے اکاو¿نٹ میں گئے، کچھ پتہ نہیں۔جسٹس گلزار نے ریمارکس دیئے کہ سندھ میں لوٹ کھسوٹ کا بازار لگارکھا ہے، اتنا پیسہ سندھ کے عوام پر لگ جاتا تو سندھ کی حالت بدل جاتی، بتایا جائے یہ پیسہ کس کے اکاو¿نٹ میں گیا؟ کیا سمجھتے ہیں ہمیں کوئی علم نہیں، باقی صوبوں میں 50 فیصد لگ بھی جاتا ہوگا مگر یہاں سب لوٹ لیا جاتا ہے۔عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ کیا معاملہ نیب کو بھیج دیں؟ آپ خود اپنے صوبے کے لیے کیا کررہے ہیں؟ تھر کا سینہ چیر کر کوئلہ نکال کر انہیں مزید تباہ کررہے ہیں، سندھ حکومت ہر چیز پر آنکھیں بند کررہی ہے، سندھ میں اتنے بڑے بڑے ڈاکے اچھے نہیں۔جسٹس گلزار نے کہا کہ یہ کریشن کا سد باب ہمارا کام ہے؟ ایگزیکٹو کہاں ہے؟ ہمیں کن کاموں میں الجھا دیا؟عدالت نے سندھ کول اتھارٹی میں بےضابطگیوں کامکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایک ماہ میں بتایا جائے پیسہ کہاں گیا؟ بتایا جائے کتنے منصوبے بنائے گئے اور کتنی رقوم جاری ہوئیں؟ بتایا جائے کس منصوبے پر کیا پیش رفت ہوئی۔

 

وزارت خارجہ نے خواجہ آصف کا نام ویب سائٹ سے ہٹا دیا

اسلام آباد ( آن لائن ) وزارت خارجہ نے خواجہ محمد آصف کا نام ویب سائٹ سے ہٹا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قراردیے جانے کے بعد وزارت خارجہ نے ان کا نام ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے، تاہم ان کا نام سابق وزرائے خارجہ کی لسٹ میں ابھی تک شامل نہیںکیاگیا۔واضع رہے کہ جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کور ٹ کے جسٹس اطہر من االلہ ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ نے پی ٹی آئی کے راہنما ءکی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کوآئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قراردے دیاتھا ، جس کے بعد انکی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم ہوگئی ۔ تاہم قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر خواجہ آصف کا نام بطور رکن اسمبلی موجود ہے۔

کر پشن کو جڑ سے اکھاڑ دینگے‘کسی سے رعا یت نہیں ہو گی:چیئر مین نیب

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب پیشہ وارانہ کارکردگی شفافیت، میرٹ اور قانون پر بلا امتیاز عملدرآمد کے ذریعے ملک سے ہرقسم کی بد عنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے تمام وسائل برﺅے کار لا رہا ہے، نیب کی وائٹ کالر کرائم سے متعلق مقدمات میں سزا کی شرح شاندار ہے، ادارہ جاتی احتساب کا نظام وضع کر کے اب تک 85افسران کو سزائیں دی گئی ہیںجن میں سے 23 افسران کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے،بدعنوان عناصر کو گرفتار ،لوٹی گئی رقم بر آمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کی پالیسی جاری رکھی جائیگی،نیب کی پریوینشن کمیٹی کی حج انتظامات کو بہتر بنانے ،حاجیوں کے مسائل کے حل کےلئے تیار کی گئی سفارشات پر وزارت مذہبی امور نے عملدرآمد کیا ہے۔جمعہ کو نیب ہیڈکوارٹر میں نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاکہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے موثر نتائج آئے ہیں ‘ نیب نے بدعنوان عناصر کو گرفتار کرنے اور ان سے لوٹی گئی رقم بر آمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کےلئے اس پالیسی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے‘ مالیاتی کمپنیوں میں دھوکہ دہی‘ ہاﺅسنگ اور کوآپریٹو کمپنیوں ‘ بینک فراڈ بنک نادہندہ گان ‘ سرکاری ملازمتوں اور پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری فنڈ میں خرد برد اور اختیارات سے تجاوز کے مقدمات کی تفتیش کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیب کو 2018ءمیں اسی عرصے کے دوران 2017ءکے مقابلے میں دوگناہ شکایات موصول ہوئیں ‘ گزشتہ سال کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب افسران بدعنوانی کے خاتمے کو قومی فرض سمجھ کر ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے مقدمات تیزی سے نمٹانے کےلئے اوقت کار کا تعین کیا ہے ‘ نیب نے سینئر سپر وائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کےلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے ‘ اس سے نہ صرف نیب افسران کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملی ہے بلکہ کوئی بھی فرد نیب میں مقدمات کی تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوسکتا‘ انکوائری اور انوسٹی گیشن کے معیار میں بہتری اور سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کےلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام بہت کامیاب رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے ادارہ جاتی احتساب کا نظام وضع کیا ہے‘

 

پٹرول مہنگا کر نے کی تیا ریاں

اسلام آباد (این این آئی)اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کرتے ہوئے پٹرول 3 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو سمری بھیجی گئی ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول 3 روپے 22 پیسے اور مٹی کا تیل 6 روپے 97 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سمری میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

لاہور: کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد ہلاک

لاہور(ویب ڈیسک)’: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے باغ جناح میں کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے ے 3 افراد ملبے دب کر جاں بحق اور  2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق کاسمو پولیٹن کلب کی بوسیدہ عمارت کی تعمیر و مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران چھت کا لینٹر ٹوٹ گیا، جس کے نتجے میں ڈائننگ ہال میں بیٹھے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

آئرلینڈ کے خلاف میچ ہو اور 2007 کا ورلڈ کپ ذہن میں نہ آئے

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے برطانوی دورے میں آئرلینڈ کے خلاف بھی ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے والی ہے اور اس ٹیسٹ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ ٹیسٹ رکنیت ملنے کے بعد یہ آئرلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔آئرلینڈ کے خلاف میچ ہو تو 2007 کا ورلڈ کپ فوراً ذہن میں آجاتا ہے۔اگرچہ اس میچ کے بعد پاکستانی ٹیم آئرلینڈ کو پانچ بار ون ڈے میں اور ایک مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شکست سے دوچار کرچکی ہے لیکن اس شکست کو ایک تلخ حقیقت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے جس کا سامنا پاکستانی ٹیم کو کرنا پڑا تھا۔تو کیا آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 11 سال پہلے کی یہ شکست پاکستانی کھلاڑیوں کے ذہنوں پر اثرانداز تو نہیں ہوگی ؟پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ اس سوال کا جواب نفی میں دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کے لیے ایک تلخ حقیقت تھی لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے اسے یاد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔’یوں بھی اس بات کو 11 سال بیت چکے ہیں اور اب سب کچھ بدل چکا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں جو نئے جوش اور ولولے کے ساتھ ایک نیا باب رقم کرنے کے لیے اس دورے پر پہنچے ہیں۔‘تاہم رمیز راجہ کو اس بات کا ضرور احساس ہے کہ آئرلینڈ کے کھلاڑی اپنے ڈریسنگ روم میں گفتگو کے دوران گیارہ سال پہلے کی جیت کو اپنے حوصلے بلند کرنے کے لیے ضرور یاد کریں گے۔

 

ٹیسٹ میچز سے قبل نئے ہتھیاروں کی آج پہلی آزمائش

کینٹربری( ویب ڈیسک ) ٹیسٹ میچز سے قبل نئے پاکستانی ہتھیاروں کی پہلی آزمائش آج ہوگی۔
آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلیے قبل از وقت انگلینڈ پہنچنے والے پاکستانی اسکواڈ نے مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلیے مسلسل 3روز تک پریکٹس سیشنز کیے ہیں،تیاریوں کی جانچ کا پہلا موقع کینٹ کیخلاف 4روزہ ٹور میچ ہوگا،ہفتے کو کینٹربری میں شروع ہونے والے مقابلے میں مہمان کرکٹرز فارم اور فٹنس کی آزمائش کریںگے۔دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے پلیئنگ الیون کے بارے میں ہوم ورک مکمل کریگی،پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد کو 4اوپنرز اظہر علی،سمیع اسلم، امام الحق اور فخرزمان کی خدمات میسر ہیں۔مڈل آرڈر میں اسد شفیق کا بیٹنگ نمبر4کے بجائے ٹاپ میں کرنے کاآپشن زیر غور ہے،بابر اعظم، حارث سہیل،سعد علی اور عثمان صلاح الدین بھی موجود ہیں۔ آل راو¿نڈر فہیم اشرف اور پیسرز محمد عامر،حسن علی،راحت علی،محمد عباس اور اسپنر شاداب خان میں سے بولنگ کمبی نیشن بنانا ہو گا۔کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ وارم اپ مقابلے کو ٹیسٹ میچ سمجھ کر کھیلیں گے،طویل فارمیٹ کے مقابلوں کی تیاری کیلیے 4 روزہ میچ بہترین موقع فراہم کرتے ہیں،کینٹ کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی جذبے کیساتھ کھیلنا ہوگا جو انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے درکار ہوتا ہے، پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں بھی عروج کی طرف گامزن ہونے کیلیے بے تاب ہے،انگلینڈ کا دورہ اس سفر میں ایک اہم سنگ میل کا درجہ رکھتا ہے۔ممکنہ ٹیم کے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کوآزماتے ہوئے انھیں ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کا موقع دیں گے۔