تازہ تر ین

آئرلینڈ کے خلاف میچ ہو اور 2007 کا ورلڈ کپ ذہن میں نہ آئے

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے برطانوی دورے میں آئرلینڈ کے خلاف بھی ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے والی ہے اور اس ٹیسٹ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ ٹیسٹ رکنیت ملنے کے بعد یہ آئرلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔آئرلینڈ کے خلاف میچ ہو تو 2007 کا ورلڈ کپ فوراً ذہن میں آجاتا ہے۔اگرچہ اس میچ کے بعد پاکستانی ٹیم آئرلینڈ کو پانچ بار ون ڈے میں اور ایک مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شکست سے دوچار کرچکی ہے لیکن اس شکست کو ایک تلخ حقیقت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے جس کا سامنا پاکستانی ٹیم کو کرنا پڑا تھا۔تو کیا آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 11 سال پہلے کی یہ شکست پاکستانی کھلاڑیوں کے ذہنوں پر اثرانداز تو نہیں ہوگی ؟پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ اس سوال کا جواب نفی میں دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کے لیے ایک تلخ حقیقت تھی لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے اسے یاد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔’یوں بھی اس بات کو 11 سال بیت چکے ہیں اور اب سب کچھ بدل چکا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں جو نئے جوش اور ولولے کے ساتھ ایک نیا باب رقم کرنے کے لیے اس دورے پر پہنچے ہیں۔‘تاہم رمیز راجہ کو اس بات کا ضرور احساس ہے کہ آئرلینڈ کے کھلاڑی اپنے ڈریسنگ روم میں گفتگو کے دوران گیارہ سال پہلے کی جیت کو اپنے حوصلے بلند کرنے کے لیے ضرور یاد کریں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain