آپ ﷺ نے خواب میں آکر فرمایا خاور سے طلاق لیکر عمران خان سے شادی کر لو ،بشریٰ مانیکا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں گذشتہ ہفتے سے ہی گردش کر رہی ہیں۔ اس خبر سے متعلق کئی سیاسی تجریہ کاروں اور کالم نگاروں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا لیکن معروف کالم نگار جاوید چودھری کے تازہ ترین کالم میں جاوید چودھری نے بشریٰ مانیکا کی خاور مانیکا سے طلاق اور پھر عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے شادی کی فرضی وجوہات بیان کیں۔اپنے کالم میں جاوید چودھری نے لکھا کہ عمران خان کی مانیکا خاندان سے 2015ءمیں عون چوہدری کے ذریعے ملاقات ہوئی اور عمران خان اس مختصر سی ملاقات میں پنکی سے متاثر ہو گئے۔ یہ اس کے بعددونوں میاں بیوی سے اکثر ملاقاتیں کرنے لگے۔ بشریٰ بی بی نے اس دوران عمران خان کو وظائف بھی دیے اور برکت کے لیے انگوٹھی بھی دی۔ بشریٰ بی بی جلسوں، تقریروں اور بیانات کے لیے ”سعد گھڑی“ بھی بتاتی تھیں۔
یہ پیری مریدی آج بھی قائم ہے۔ عمران خان کا مانیکا خاندان سے یہ روحانی سلسلہ چلتا رہا لیکن اس دوران میاں بیوی کے تعلقات خراب سے خراب ہوتے چلے لگے یہاں تک کہ بیوی نے خاوند سے طلاق مانگ لی۔ طلاق کے سلسلے میں دو اطلاعات ہیں۔
” پہلی اطلاع یہ کہ بشریٰ مانیکا نے خاور فرید کو بتایا۔ مجھے نبی اکرمﷺ کی زیارت ہوئی۔ آپ نے مجھے حکم دیا تم خاوند سے طلاق لے کر عمران خان کے ساتھ شادی کر لو“
شادی کے بعد عمران خان کے راستے کی تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔ یہ وزیراعظم بن جائیں گے اور پاکستان کا سنہرا دور شروع ہو جائے گا۔ خاوند نے پاکستان کے سنہرے دور کے لیے اپنی 30 سالہ رفاقت توڑ دی اور یوں بیگم بشریٰ مانیکا دوبارہ بشریٰ ریاض وٹو بن گئیں۔ طلاق کے بعد بشریٰ بی بی لاہور شفٹ ہوئیں اور والدہ کے ساتھ رہنے لگیں۔ ان کی عدت پوری ہوئی تو عمران خان نے انہیں رشتہ بھجوا دیا۔

دوسری اطلاع کے مطابق بشریٰ مانیکا نے خاور فرید سے خلع لی، اپنی عدت پوری کی اور یکم جنوری 2018ءکو لاہور میں عمران خان کے ساتھ نکاح کر لیا۔ یہ دونوں اب اعلان کے لیے مناسب روحانی گھڑی کا انتظار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب خاور فرید اور پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ شادی ابھی نہیں ہوئی۔ خاور فرید مانیکا یہ بھی فرما رہے ہیں ہماری طلاق کی وجہ ناچاقی نہیں تھی بلکہ کوئی روحانی ایشو تھا۔ ہم اس اعتراف کو خواب یا بشارت کی تصدیق سمجھ سکتے ہیں۔ یہ دونوں اطلاعات کہاں تک درست ہیں یا ان میں سے کون سی ٹھیک اور کون سی غلط ہے یہ فیصلہ وقت کرے گا تاہم یہ درست ہے کہ عمران خان بشریٰ ریاض سے ٹھیک ٹھاک متاثر ہیں۔ یہ ان کے روحانی اثر میں بھی ہیں۔

امریکی صدر کی ملکیت ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی

نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی شہر نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ ٹاور میں صبح سویرے عمارت کے بالائی حصے میں نصب ایئر کنڈیشنڈ اور ہیٹنگ سسٹم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے متعلقہ منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث کثیر المنزلہ عمارت دھویں سے بھر گئی۔ اس واقعے میں ابتدائی طور پر دو افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔شہر کے مصروف اور اہم علاقے مین ہٹن میں واقع ٹرمپ ٹاور پر لگنے والی عمارت کو بجھانے کے لیے درجنوں کی تعداد میں فائر فائٹرز مصروفِ عمل ہیں جو متاثرہ عمارت کی چھت پر چڑھ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔ٹرمپ ٹاور میں اہم کاروباری دفاتر موجود ہیں جب کہ اکثر و بیشتر وی آئی پیز یہیں قیام کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اسی عمارت کو رہائش گاہ کے طور پر استعمال کرتے رہتے ہیں۔

”ن لیگ کے دھڑن تختہ کی تیاریاں“۔۔۔17جنوری سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

لاہور(ویب ڈسیک)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 17 جنوری سے مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا سے استعفے مانگیں گے نہیں بلکہ لیں گے۔لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ماڈل ٹاو¿ن کے شہیدوں کے خون اور پورے پاکستان کا حساب دیں گے۔طاہر القادری نے کہا کہ اب بات استعفوں تک محدود نہیں رہی ہے، اب پوری مسلم لیگ ن کا خاتمہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں پاکستان کی جمہوریٹ ختم کی گئی ، آئین کو پامال کیا گیا، ہر جرم کا حساب مانگا جائے گا۔طاہر القادری نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن نے آئین اور جمہوریت کو بے توقیر کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کا انتظامی جائز ہ لینےکیلیے ایکشن کمیٹی قائم کردی ہے جس کا پہلا اجلاس 11 جنوری کو ہوگا جب کہ جن فیصلوں کا اعلان کیا جارہا ہے ان پر تمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں قمر زمان کائرہ، علیم خان، کامل علی آغا شامل، شیخ رشید، ناصرشیرازی، خرم نوازگنڈا پور اور لیاقت بلوچ شامل ہوں گے۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 17 جنوری کے احتجاج میں شرکت کیلیے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں ملزموں کو تحفظ فراہم کرنے والے بھی ذمے دار ہیں، بے گناہ لوگوں کے قتل عام کا انتقام لینا ہے، 17 جنوری سے حکومت کے خاتمے کا آغاز ہوگا۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں انسانیت دشمن اور ظلم کی سلطنت کاخاتمہ کرنا ہے، ن لیگ کا خاتمہ ہوگا، اب حکمرانوں کے گریبان ہوں گےاور عوام اور قوم کا ہاتھ ہوگا۔

سری نگر: میچ سے قبل پاکستان کا ترانہ بجانے پر 4 کشمیری کرکٹرز گرفتار

سری نگر(ویب ڈیسک) پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے 4 کشمیری کرکٹرز کو قابض بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع باندی پورا کے گاؤں ایرن میں ایک میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا جس پر تمام کھلاڑی احتراماً کھڑے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پولیس کی جانب سے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 4 کھلاڑیوں کو گرفتار کرلیا گیا جن پر میچ کا اہتمام کرانے، پاکستان کا قومی پرچم بجاتے ہوئے ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر ڈالنے کا الزام ہے۔اپریل 2017 میں بھی اسی قسم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مقامی کرکٹرز میچ سے قبل نہ صرف قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوئے بلکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی وردی پہنے انہوں نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی بھی دی۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیکر ایشز سیریز 0-4 سے جیت لی

سڈنی(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگز اور 123 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز 0-4 سے جیت لی۔سڈنی ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 304 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 180 رنز پر پویلین لوٹ گئی، انگلش کپتان جوئے روٹ نے 58 رنز بنائے اور طبیعت خراب ہونے پر انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔دیگر انگلش بلے بازوں میں السٹرل کک 10، اسٹون مین صفر، جیمز ونس 18، ڈیوڈ ملان 5، جونی برسٹو 38، معین علی 13، اسٹارٹ براڈ 4، میسن کرین اور جیمز اینڈرسن 2،2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ٹام کرین 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ نیتھن لیون نے 3، مچل اسٹارک اور جوش ہیزلی وڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر پیٹ کمنز کو مین آف دی میچ اور اسٹیون اسمتھ کو مین آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔خیال رہے کہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 346 اور آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 649 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کی، مہمان ٹیم کی دوسری اننگز میں بھی بیٹنگ لائن دھوکا دے گئی اور پوری ٹیم 180 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

طاہر القادری کے ملک گیر احتجاج کا اعلان ہوتے ہی رانا ثنا ءنے پھر بڑی کاروائی کاعندیہ دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانون شکنی کی گئی اور امن کو خطرہ لاحق ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا۔وہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی جانب سے 17 جنوری سے احتجاج کی کال دینے پر ردعمل دے رہے تھے، رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کی اجازت ہے تاہم کسی کو گڑ بڑ پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ طاہر القادری سمیت کچھ لوگ پچھلے 4 سال سے استعفیٰ طلب کر رہے ہیں اور اب استعفی مانگنا ان کی عادت بن چکی ہے جس پر حکومت کان نہیں دھرتی۔سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے لواحقین کو انصاف مہیا کرنے کے طاہر القادری کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ انصاف استعفوں سے نہیں عدالت سے ملتا ہے جس کے لیے پاکستان میں آزاد عدالتی نظام موجود ہے۔صوبائی وزیر رانا ثنا نے طاہر القادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ علامہ صاحب ہر سال چھٹیاں منانے پاکستان چلے آتے ہیں اور کبھی دھرنے تو کبھی احتجاج کے نام پر لوگوں کے معمولات زندگی کو تباہ کردیتے ہیں۔

پاکستان دہشتگردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑرہا ہے: وزیراعظم

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ کوئی مانے نہ مانے پاکستان دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑرہاہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سیالکوٹ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل کا افتتاح کرنے پہنچے تو وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم نےسیالکوٹ ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ٹرمینل کا افتتاح کیا تو اس موقع پر وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال اور مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب عباسی بھی موجود تھے۔بعد ازاں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایئرپورٹ کا انٹرنیشنل ٹرمینل اس علاقے کے لیے سنگ میل ہے جب کہ ترقیاتی منصوبے علاقے کی قسمت بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ موٹرویز اتنی ترقی دیں گے جو توقع سے باہر ہے، یہ نواز شریف اور (ن) لیگ کی محنت و وژن ہے، ورنہ اس سے پہلے حکومتیں پانچ سال سوچتی تھیں اور  وقت ختم جاتا تھا لیکن اس حکومت نے کام سوچے، شروع کیے اور پھر ختم بھی کیے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نندی پور پروجیکٹ 2006 میں شروع ہوا، بدنامی ہماری ہوئی اور پورا ہم نے بھی ہم نے کیا، کسی کو توقع نہیں تھی، زنک آلود مشینری تھی اور کرپشن کا انبار تھا لیکن آج یہی پروجیکٹ بجلی پیدا کررہا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت نے 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے شروع ہوئے اور مکمل کیے، یہ پاکستان کے لیے ہمارا حصہ ہے، یہ صرف باتیں نہیں، بجلی کا بڑا بحران اگلے 15 سال کے لیے حل ہوچکا ہے، پوری امید ہے بجلی کی قیمت بھی کم ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت آئی تو ملک میں گیس نہیں تھی، انڈسٹری اور پلانٹس بند تھے، گھروں میں گیس کی قلت تھی لیکن آج ہر ایک کو جتنی گیس چاہیے وہ مل رہی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہ کہا کہ پچھلے چار پانچ سال میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی، مشکلات کے باوجود اور اس کی پرواہ کیے بغیر کام کیے جس کا نتیجہ سامنے ہے۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جو پچھلے چار پانچ سال میں ہوا وہ کسی معجزے سے کم نہیں، نواز شریف کی جو وژن تھی اس پر عملدرآمدکیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جس قسم کے ہمارے سیاسی حالات ہیں اور جو سیاسی ریکارڈ رہا، حکومت کرنا کہیں بھی آسان نہیں اور پاکستان میں یہ بہت مشکل کام ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان وہ ملک تھا جہاں جمعہ کی نماز میں خوف میں مبتلا ہوتے تھے لیکن بڑی قربانیاں دے کر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیا، آج امن و امان موجود ہے، کراچی دنیا کے پانچ خطرناک شہروں میں تھا لیکن آج شہر امن کا گہوارا ہے، تمام سیاسی لوگوں، حکومت اور فوج فوج نے مل کر کوشش کی اس کے اثرات سامنے ہیں۔

اپوزیشن کا بھی اسمبلیوں سے استعفیٰ؟ ۔۔۔ اب کیا ہونے جا رہا ہے ؟چونکا دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انشاءوقت آنے پراپوزیشن اسمبلیوں سے بھی استعفیٰ دیگی،جنوری سے فروری تک شاہد خاقان عباسی ٹائپ نوازشر یف کی باقیات کا بھی خاتمہ ہوجائیگا ‘دنیا ادھر سے ادھر ہوئے نوازشر یف کے خاندان کی سیاست کا خاتمہ طے ہو چکا ہے ‘ایل این جی کر پشن کا سیکنڈل سپر یم کورٹ لیکر جا رہے ہیں حدیبہ پیپر کے متعلق سپر یم کورٹ کے فیصلے کو بھی ریوکر یں گے،آج پاکستان میں فوج اور عدلیہ سمیت تمام ادارے بدلے ہوئے ہیںپوری قوم افواج پاکستان اور عدلیہ کیساتھ ہیں ‘شاہد خاقان عباسی کان کوکھل کر سن لیں یہ بدلا ہوا پاکستان ہے ‘ آئندہ الیکشن میں پولنگ اسٹیشن کے اندر باہر اور ڈبوں کے ساتھ بھی فوجی جوان موجود ہوں گے ‘اپوزیشن جماعتوں کی سٹیئر نگ کمیٹی لاہور یا اسلام آباد سمیت جہاں بھی احتجاج کا فیصلہ کر یں گی ہم انکے ساتھ ہوں گے ‘11جنوری کو لاہور میں عوامی مسلم لیگ مشائخ کنونشن کا انعقاد کر یں گی۔سوموار کے روز عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نہیں چل سکتی، آئندہ 24 سے 36 گھنٹے میں فیصلہ ہو جائے گا نواز شریف مودی کے اشاروں پر کھیلنا چاہتے ہیں، ساری قوم پاک فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ماضی میں دہشتگردی کیس میں چھوٹ مل گئی تھی لیکن اب نواز شریف کاجانا اور شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ طے ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور جمہوریت کے مفاد میں حکمت عملی بنائیں گے۔

 

شاندار کھیل کا مظاہر ہ ۔۔۔ پاکستان نے 10 سال بعد نیزہ بازی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان نے 10 سال بعد نیزہ بازی کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان نے کوالیفائنگ راو¿نڈ میں دو گولڈ اور دو چاندی کے تمغے بھی جیتے۔ساو¿تھ ویلز کے شہر ٹام ورتھ میں جاری کوالیفائنگ راو¿نڈ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے 10 سال بعد نیزہ بازی کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔پاکستان نے لیمن کٹنگ اور رنگ پاسنگ کے علاوہ انڈین فائل کیٹگری میں بھی گولڈ میڈل جیتا جبکہ لانس اور سارڈ مقابلوں میں چاندی کے تمغے اپنے نام کیے۔کوالیفائنگ راو¿نڈ میں بھارت ،آسٹریلیا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیموں نے شرکت کی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا جو ستمبر میں روس میں ہوگا۔پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم میں نگار حسین، ناصر گانچی، فاضل احمد، عرفان محمود اور راشد وڑائچ شامل تھے۔پاکستان ٹیم کے کپتان نگار حسین پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔