لاہور (ویب ڈیسک) ایڈونچر کے شوقین کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، جس کا منہ بولتا ثبوت ایک امریکی مہم جو کولن او بریڈی نے دیا اور تن تنہا برفیلے براعظم انٹارکٹیکا کو عبور کرکے تاریخ رقم کردی۔33 سالہ کولن او بریڈی کا تعلق امریکی ریاست اوریگون سے ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایتھلیٹ اور موٹیویشنل اسپیکر ہیں۔کولن او بریڈی نے کسی ساتھی یا مدد کے بغیر انٹارکٹیکا کو 54 روز میں عبور کیا اور اس دوران انہوں نے 921 میل کا فاصلہ طے کیا۔وہ اس برفیلے براعظم کو تنہا عبور کرنے والے دنیا کے پہلے شخص ہیں۔انہوں نے اپنے ایڈونچر کے مکمل ہونے کا اعلان انسٹاگرام پر کیا اور لکھا ‘انٹارکٹیکا کا ایڈونچر انتہائی مشکل تھا کیونکہ وہاں ایسی ٹھنڈ تھی کہ انسان جم جائے’۔کولن کے مطابق ‘ایڈونچر کے آخری 32 گھنٹے سب سے زیادہ چیلنجنگ تھے لیکن وہی سب سے زیادہ بہترین بھی تھے’۔