پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑاگئی اور پوری ٹیم 177 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کیپ ٹاو¿ن میں کھیلا جارہا ہے جس میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے ایک بار پھر مایوس کن آغاز کیا اور صرف 13 رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین واپس لوٹ گئے، امام 8 اور فخر ایک رنز ہی بناسکے۔مڈل آرڈر میں تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی اور اسدشفیق نے ایک بار پھر قوم کو مایوس کیا اور دونوں ہی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، اظہر علی 2 اور اسدشفیق 20 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ بابراعظم بھی صرف 2 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔ 54 رنز پر آدھی ٹیم آو¿ٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز اور شان مسعود نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 رنز کی شراکت قائم کی، شان مسعود 44 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، محمد عامر 2 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے اولیویئر نے 4، اسٹین 3، رباڈا نے 2 اور فلینڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔