تازہ تر ین

پیسہ واپس لانے کیلیے اسپیشل زون قائم کردیا، ایف بی آر

حیدر آباد (ویب ڈیسک ) منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کے لیے ایف بی ا?ر نے اسپیشل زون قائم کردیا ہے۔
ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس انویسٹی گیشن اسلام ا?باد شاد محمد خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا گیا پیسہ حکومتی سطح پر واپس لانے کی باتیں ہورہی ہیں پرائم منسٹر بھی کہہ چکے ہیں کہ جن لوگوں کی جائیدادیں ہیں ان کی 36 ملکوں سے تفصیلات ا?گئی ہیں اور یہ سب تفصیلات معلومات کے تبادلے کے تحت آرہی ہیں پیسہ واپس لانے کے لیے ایف بی ا?ر نے اسپیشل زون قائم کردیا ہے۔
حیدرا?باد کے علاقے گنجو ٹکر سائٹ ایریا میں ڈائریکٹوریٹ ا?ف انٹیلی جنس انویسٹی گیشن حیدرا?باد کے تحت منشیات نذرا?تش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاد محمد خان نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کے کیسز کے حوالے سے کوئی تعداد واضح نہیں ہے، ان کیسز میں اسٹیٹ بینک کی رپورٹس، ہماری اپنی انٹیلیجنس رپورٹ شامل ہوتی ہیں، انھوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ریونیو جمع کرنے کے لیے ٹیکس نادہندگان، جعلی انوائسز اور غیرقانونی سگریٹ کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، ایف بی ا?ر اپنے طے شدہ طریقہ کار کے تحت ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کرتا ہے۔
اس موقع پر موجود کلکٹر کسٹم حیدرا?باد خالد جمیل نے بتایا کہ کسٹم کی جانب سے اسمگل شدہ سامان کی خریدوفروخت کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائیاں جاری ہیں۔ اس موقع پر چیف کمشنر ان لینڈ روینیو ایف بی ا?ر شاہد اقبال بلوچ، ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرا?باد عبدالرحمان بلو، کمشنر ان لینڈ روینیو محمد اسلم مری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرا?باد ممتاز علی تھیبو بھی موجود تھے۔ قبل ازیں تقریب کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران گذشتہ برس تحویل میں لی گئی کروڑوں روپے مالیت کی نان پیڈ سگریٹس کے ایک ہزار ڈبے نذر ا?تش کیے گیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain