تازہ تر ین

کیا کینو وا قعی سردیوں کا مفید ترین پھل ہے؟

لاہو ر(ویب ڈیسک)سردیاں شروع ہوتے ہی آپ کو بازار میں کینو کی صورت میں ہر جگہ نارنجی رنگ کی بہار نظر آنے لگتی ہے۔ذائقے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بہترین کینو پاکستان میں پیدا ہوتا ہے۔اس کا ذائقہ ہر خاص وعام کو بہت پسند ہے۔ہر سال سردیوں کے موسم میں کینو سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پھل ہے۔اسے بڑی تعداد میں برآمد بھی کیا جاتاہے۔کینو میں حرارے (کیلوریز)کم اور غذائیت سے بھر پور اجزازیادہ ہوتے ہیں۔اس میں فاسفورس ،فولیٹ،کاربوہائڈریٹ (نشاستہ )،ریشہ ،لحمیات (پروٹینز)،تانبا،پوٹا شےئم،حیاتین الف اور ج (وٹامن اے اور سی )اور تھایان(THIAMIN)پائے جاتے ہیں ،جو اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔ذیل میں کینو کے فائدے درج کیے جارہے ہیں:
کینو میں موجود حیاتین ج شریانوں کو سخت نہیں ہونے دیتی ،اس لیے کینو کھانے والافرد دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔اسے کھانے سے بلڈ پریشر بھی قابو میں رہتا ہے۔کینو سرطان سے بچانے میں بھی مدد کرتا ہے۔اس میں پائے جانے والے مانع تکسید اجزا(ANTIOXIDANTS)خلیات (سیلز)اور ڈی این اے (DNA)کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتے ہیں۔یہ آنتوں کے سرطان سے بچانے میں مفید ثابت ہو چکا ہے۔اگر آپ روزانہ کینو کا ایک گلاس رس نوش کرتے ہیں تو جسم کے تمام زہر یلے مادّے ختم ہو جاتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain