تازہ تر ین

شہد کی افادیت واہمیت سے کون واقف نہیں

لاہور (ویب ڈیسک ) شہد کی افادیت واہمیت سے کون واقف نہیں۔زمانہ قدیم سے اسے غذا اور دوادونوں صورتوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔اکثر اسے نیم گرم پانی میں شامل کرکے نہار منہ پینے کا مشورہ بھی دیا جا تا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اس طرح شہد کی غذائیت اور اس سے جسم کو حاصل ہونے والے فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں۔شہد ملا نیم گرم پانی پینے سے آپ کو اپنی صحت میں حیرت انگیز مثبت تبدیلیاں نظر آئیں گی۔ذیل میں وہ فوائد درج کیے جارہے ہیں ،جو پانی میں شہد ملا کر پینے سے حاصل ہوتے ہیں :وزن کم کرنے کی خواہش مند افراد اگر صبح کے وقت ایک گلاس نیم گرم پانی میں شہد ڈال کر پییں تو ان کا وزن تیزی کے ساتھ کم ہونے لگے گا۔عموماً تقلیل غذا (ڈائٹنگ )کرنے والے افراد کو شہد کے ساتھ لیموں کے چند قطرے بھی نیم گرم پانی میں ڈال کر پینے کے لیے کہا جاتا ہے۔اس سے جسم کا کو لیسٹرول کم ہوتا ہے۔اس کے علاوہ جسم کو توانائی بھی حاصل ہوتی ہے۔بہترین نتائج کے لیے شہد کو نیم گرم پانی میں شامل کرکے صبح نہار منھ یارات سونے سے پہلے پینا چاہیے۔
کھانسی میں آرام
کھانسی کی وجہ عام طور پر گلے میں ہونے والی خارش یا خشکی ہوتی ہے۔شہد ملا نیم گرم پانی پینے سے سانس کی نالی صاف ہو جاتی ہے اور سینے سے بلغم بھی خارج ہوجاتا ہے۔
کھانسی ختم کرنے کے لیے ایک چمچہ شہد میں لیموں کے چند قطرے نیم گرم پانی میں ڈال کر پیے جا سکتے ہیں۔اس سے کھانسی کی تکلیف دور ہو جاتی ہے اور آرام ملتا ہے۔
نظام ہضم میں بہتری کے لیے
عموماً نظام ہضم میں خرابی معدے میں پیدا ہونے والی تیزابیت کی وجہ سے ہوتی ہے۔اس کے علاوہ معدے کے تعدیے (انفیکشن)یا قبض کی وجہ سے بھی ہاضمہ خراب ہوسکتا ہے۔
اس خرابی کو د±ورکرنے کے لیے شہد کو نیم گرم پانی میں ڈال کر پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
حسّاسیت سے نجات
شہد جِلد کے لیے بے حد مفید ہے۔اس کو نیم گرم پانی میں ڈال کر پینے سے جِلد اندر سے صاف ہوجاتی ہے۔جِلد پر ہونے والی حسّاسیت (الرجی )کو دور کرنے کے لیے شہد ملے نیم گرم پانی کا پینا فائدہ مند ہے۔اس سے جِلد کی نمی بر قرار رہتی ہے اور خشکی بھی نہیں ہوتی۔
طاقت بخش
شہد پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔جسم میں شہد ملا نیم گرم پانی مناسب مقدار میں رہے تو وہ توانا ،تندرست اور تروتازہ رہتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain