تازہ تر ین

گھر کی وہ عام چیزیں جو ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی

لاہور (ویب ڈیسک ) آپ کے خیال میں گھر کی وہ کونسی چیز ہے جس کی سطح پر سب سے زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں ؟اگر تو آپ ٹوائلٹ سیٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو ایسا بالکل نہیں درحقیقت ایسی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جن کی سطح پر ٹوائلٹ سے زیادہ جراثیم ہوتے ہیں۔اور ہاں ہوسکتا ہے ان میں سے کسی ایک کو آپ نے آج چھوا بھی ہو یقین نہیں آتا تو اس فہرست کو دیکھ لیں۔
کٹنگ بورڈ
امریکا کی ایری زونا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ عام کٹنگ بورڈ میں کسی ٹوائلٹ کے مقابلے میں 200 گنا زیادہ جراثیم ہوتے ہیں اور اس کی بڑی وجہ کچا گوشت ہوتا ہے۔ درحقیقت گوشت میں متعدد بیکٹریا ہوتے ہیں جو کٹنگ بورڈ پر گوشت کاٹنے کے دوران رہ جاتے ہیں۔

پالتو جانور کے کھانے کا برتن
ہوسکتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو مگر پالتو جانور کے کھانے کا برتن بھی کسی ٹوائلٹ کے مقابلے میں زیادہ جراثیموں سے بھرا ہوا ہوسکتا ہے، اس برتن کے فی اسکوائر انچ 295 بیکٹریا ہوتے ہیں مگر یہ تعداد اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں : اپنے اسمارٹ فون کو کبھی صاف کیا ہے؟

ٹی وی ریموٹ
ہوسکتا ہے یہ جان کر حیرت ہو مگر ٹی وی چینیل بدلنے میں مدد دینے والا ریموٹ حیران کن حد تک جراثیموں سے بھرا ہوا ہوتا ہے، جو کہ آپ کے ہاتھوں، زمین کی سطح یا جہاں بھی رکھا جائے، جراثیم اس میں اکھٹے ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ ٹی وی کے سامنے کھانا پسند کرتے ہیں تو کھانے کے ذرات بھی اس میں جمع ہوتے رہتے ہیں اور اسی لیے ریموٹ کی صفائی چیلنج سے کم نہیں۔

اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ
ایک برطانوی تحقیق میں 30 ٹیبلیٹس، 30 اسمارٹ فونز اور ایک آفس ٹوائلٹ کا جائزہ لیا گیا تو ٹیبلیٹس ایسے جراثیموں کے 600 یونٹس تھے جو معدے کے امراض کا باعث بنتے ہیں جبکہ اسمارٹ فونز میں یہ تعداد 140 یونٹس اور حیرت انگیز طور پر ٹوائلٹ میں 20 سے بھی کم پائے گئے۔

کارپٹ یا قالین
بیکٹریا کو جلد کے مردہ خلیات میں رہنا پسند ہوتا ہے اور ہر فرد کے جسم سے ایسے خلیات ہر گھنٹے میں 15 لاکھ کی تعداد میں جھڑتے ہیں، جبکہ کارپٹ میں آپ کی خوراک کے اجزائ، پولن اور دیگر بہت کچھ پوشیدہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اوسطاً اس کے فی اسکوائر انچ حصے میں 2 لاکھ بیکٹریا ہوتے ہیں، مجموعی طور پر آپ کے ٹوائلٹ سے 700 گنا زیادہ، جن میں ای کولی سمیت کئی خطرناک بیکٹریا بھی شامل ہیں۔

نلکے کا ہینڈل
باتھ روم کے نلکے کا ہینڈل ٹوائلٹ سیٹ کے مقابلے میں جراثیموں سے 21 گنا زیادہ آلودہ ہوتا ہے جبکہ کچن کے ہینڈل میں یہ بیکٹریا 44 گنا زیادہ ہوسکتے ہیں۔

کمپیوٹر کی بورڈ
کھانے کے دوران کمپیوٹر پر کلک کرنے ہاتھوں کو جراثیموں سے بھرسکتا ہے۔ ایک برطانوی تحقیق کے مطابق کی بورڈ کے بٹنز میں کسی ٹوائلٹ سیٹ کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ جراثیم ہوسکتے ہیں اور کسی فرد کو بیماری کا سامنا ہو تو یہ کی بورڈ اسے پھیلانے کا کام بھی کرسکتے ہیں اور یہ انتباہ امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن نے جاری کیا تھا۔

فریج کے خانے
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فریج میں سبزیوں اور گوشت کے کھانے ایسے مقامات ہیں جہاں بیکٹریا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور وہ بھی امراض کا باعث بننے والے جراثیم۔ یہ سمجھنا ناقابل فہم بھی نہیں کیونکہ کھلی سبزی یا گوشت سے نکلنے والا پانی خطرناک جراثیموں کی افزائش نسل کاباعث بنتے ہیں۔

ہینڈ بیگ
ایک برطانوی تحقیق کے دوران 25 ہینڈ بیگز کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ایک ہینڈ بیگ اوسطاً کسی دفتری ٹوائلٹ سے تین گنا زیادہ گندہ ہوتا ہے اور اگر انہیں روز استعمال کیا جاتا ہے تو وہ 10 گنا زیادہ جراثیم سے آلودہ ہوسکتے ہیں اور ان کے اندر ہر چیز میں وہ بیکٹریا ہوسکتے ہیں۔

کچن کا کپڑا یا اسفنج
امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے دوران کچن میں رکھے جانے والے ایک ہزار کپڑوں اور اسفنج کا معائنہ کیا گیا تو وہ ان کے فی انچ حصے پر 1 لاکھ 34 ہزار بیکٹریا پائے گئے اور وہ کسی ٹوائلٹ کے مقابلے میں 456 گنا زیادہ تھے۔ ان کپڑوں اور اسفنج میں ای کولی اور دیگر خطرناک بیکٹریا بہت زیادہ تعداد یں ہوتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں بہت کم تبدیل کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کچن اسفنج ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندے

ٹوتھ برش ہولڈر
امید ہے کہ آپ اپنا ٹوتھ برش ہر 3 سے 4 ماہ میں بدل دیتے ہوں گے مگر آپ کو یاد ہے کہ آخری بار اس ہولڈر کو کب صاف کیا تھا جس میں ٹوتھ برش رکھتے ہیں؟ ایک تحقیق میں ٹوتھ برش ہولڈرز کو کسی باتھ روم میں غلیظ ترین اشیائ میں سے ایک دریافت کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain