تازہ تر ین

چودھری نثار نے زرداری کیخلاف میرٹ پر مقدمہ بنایا: علیم خان ، نوازشریف نے بھی پیپلزپارٹی کیخلاف ہلکا ہاتھ نہیں رکھا‘ اب کہتے ہیں غلطی ہوئی : شہلا رضا ، زرداری کیخلاف مقدمات نوازشریف کی ہدایت پر نہیں بنے تھے‘ شواہد پر بنائے گئے : طارق فضل کی پروگرام ” آن دی فرنٹ “ میں گفتگو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ چودھری نثار کی فطرت ایک طرف لیکن نواز شریف نے بھی اپنے دور حکومت میں پیپلز پارٹی کےخلاف کوئی ہلکا ہاتھ نہیں رکھا اور اب کہتے ہیں کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے ۔ پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 121کھرب ہوگیاہے ، حکومت اس وقت اندرونی قرضوں کابھی شکار ہے اور بیرونی قرضے بھی بڑھ رہے ہیں، ایسی پارٹی جس کادعوی تھا کہ اس کے پاس دوسو لوگ ایسے ہیں جو آکر ملک کا معاشی نظام ٹھیک کردیں گے لیکن کوئی مالیاتی کمیٹی نظر نہیں آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت جو ایف بی آر کو سنبھال نہ سکے ، وہ کیا کرے گی ؟عمران خان کے قابل ترین وزیر خزانہ نے جب تقریر کی تو کہا کہ جیسا حال معیشت کا مسلم لیگ ن نے کیا ، اس سے تواچھاحال پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں تھا ، آصف زرداری کے خلاف موجودہ کیس بھی ماضی کی طرح ہی ثابت ہونگے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ آصف زرداری کیخلاف مقدمات نوازشریف کی ہدایت پر نہیں بنے تھے ، چودھری نثار نے اس وقت کی معلومات اورشواہد کے مطابق یہ کیسز بنوائے تھے ۔ طارق فضل چودھری نے کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلی کی جوبات اب ہورہی ہے یہ پہلے ہوجانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب مقدمات میں جتنی جارحیت ہے اس سے سمجھا جارہاہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب قوانین میں تبدیلی ہو لیکن حکومتی ارکان بھی چاہتے ہیں کہ نین قوانین میں تبدیلی ہو ، نوے دن کا ریمانڈ دنیا میں کسی قانون میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کے اندر آئین وقانون کی بالادستی کی بات کی ہے ، ایک ملک کا تین دفعہ وزیراعظم رہنے والا نیب عدالت میں سو سے زائد پیشیاں دیتا ہے تو یہ آئین کی بالا دستی ہے ۔ سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے کہاہے کہ چودھری نثار نے آصف زرداری کیخلاف مقدمہ میرٹ پر بنایا تھاتو آج یہ کس طرح میرٹ کے برعکس ہوگیا ، ان کو اس کیس کادفاع کرنا چاہئے ۔ علیم خان نے کہا کہ جتنے کیسز پر ہم آج رو رہے ہیں ،یہ تمام مقدمات ان کے ایک دوسرے پر بنائے ہوئے ہیں، ان میں کوئی مقدمہ عمران خان کابنایا ہوا نہیں ہے بلکہ یہ ضرور ہے کہ ان مقدمات پر کام ہورہاہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب میں میرے خلاف بھی کیسز بنے ہیں جب میں نے این اے 122کاالیکشن لڑا تھا اس کے بعد میرے خلاف نیب میں کیس بنا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چودھری نثار نے آصف زرداری کیخلاف مقدمہ میرٹ پر بنایا تو آج یہ کس طرح یہ میرٹ کے برعکس ہوگیا ، ان کو اس کیس کادفاع کرنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کیخلاف سچے اور چھوٹے مقدمات بناتے رہے اور اگر اس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی تو صرف پیپلز پارٹی کے خلاف کیسز کھل رہے ہوتے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain