تازہ تر ین

تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ

 لاہور(ویب ڈیسک) سنچورین میں کھیلے جارہے تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ سنچورین قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن فخر کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور وہ صرف 2 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد بابراعظم نے امام کے ساتھ ملکر ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے 132 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلےبازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں تاہم بابراعظم 69 رنز کی اننگز کھیل کر ڈیل اسٹین کا شکار بن گئے۔قومی ٹیم سرفراز احمد کی کپتانی میں فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے۔جنوبی افریقی ٹیم میں کپتانی کےفرائض فاف ڈپلسی انجام دے رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، ڈی کوک، ہینڈرکس، ون ڈیر ڈاسن، ڈیوڈ ملر، اینڈائل فیلوکاوایو، کاگیسو رباڈا، بیورن ہینڈرکس، تبریز شمسی اور ڈیل اسٹین شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سنچورین میں کھیلے گئے 5 باہمی میچز میں پاکستان نے 2 جیتے اور 3 میں ناکامی ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain