تازہ تر ین

کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ شوہر کے دفاع کیلئے میدان میں آ گئی

سنچورین (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی نیلسن منڈیلا اسکوائر پر مقامی بچوں کے ہمراہ ریس لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز بھی ان کے دفاع میں سامنے آگئیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خوش بخت سرفراز نے ویڈیو ٹویٹ کی جس میں سرفراز بچوں کے ہمراہ ریس لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز نیلسن منڈیلا اسکوائر پر مقامی بچوں کے ہمراہ ریس لگاتے ہوئے نظر آرہےہیں، خوش بخت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ سرفراز کا اصل چہرہ ہے جو انتہائی سادہ لوح انسان ہیں، مقامی بچوں کے ساتھ سرفراز کے بیٹے عبداللہ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان جنوبی افریقی کھلاڑی فلک کوائیو کے خلاف سخت جملے کسنے پر تنقید کی زد میں رہے اس معاملے پر آئی سی سی کا فیصلہ آنا باقی ہے۔سرفراز احمد نے گزشتہ روز فلک کوائیو سے میچ سے قبل ملاقات کی اور ان سے معافی مانگی، قبل ازیں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے سرفراز احمد کی معافی قبول کرلی تھی۔جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ سرفراز احمد نے فلک کوائیو کے خلاف نسل پرستانہ جملے جان بوجھ نہیں کہے، سرفراز احمد اپنے الفاظ پر شرمندہ ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain