تازہ تر ین

8ویں نمبرپرڈبل سنچری،ہولڈرکانام ریکارڈبک میں درج

برج ٹاﺅن (اے پی پی) ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر جیسن ہولڈر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں 10 وکٹیں اور ڈبل سنچری بنا کر منفرد عالمی ریکارڈ میں وسیم اکرم، وینو مینکڈ، این بوتھم، ایلن بارڈر اور شکیب الحسن کے ہم پلہ ہو گئے، بطور کپتان سنگ میل عبور کرنے والے ویسٹ انڈیز کے پہلے اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا، اس سے قبل وسیم اکرم اور ایلن بارڈر بھی بحیثیت کپتان یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر بہترین 202 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، یہ ان کے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔ اس کے علاوہ ہولڈر نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے، آٹھویں نمبر پر انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا عالمی اعزاز سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کو حاصل ہے جنہوں نے 1996ءمیں زمبابوے کے خلاف اس نمبر پر کھیلتے ہوئے 257 رنز کی اننگز کھیلی تھی، پاکستان کے امتیاز احمد اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 1955ءمیں 209 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔، اس کے ساتھ ساتھ ہولڈر آٹھویں نمبر پر بڑی اننگز کھیلنے والے ویسٹ انڈین بلے باز بھی بن گئے، انہوں نے 65 سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑا ہے، ویسٹ انڈیز کی طرف سے 1955ءمیں دپیزا نے آٹھویں یا اس سے نچلے نمبر پر کھیلتے ہوئے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ہولڈر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں میچ کی دوسری اننگز میں ساتویں یا اس سے نچلے نمبر پر ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں، اس سے قبل آسٹریلوی بلے باز ڈان بریڈمین نے 1937ءمیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں اس نمبر پر کھیلتے ہوئے 270 رنز بنائے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain