تازہ تر ین

گرین شرٹس کو ون ڈے سریز بچانے کی فکر ،پروٹیز سے چوتھا میچ آج

جوہانسبرگ (ندیم شبیر سے ) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا اور اہم میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے،وانڈررزسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1بجے شروع ہوگا۔ قومی کپتان سرفرازاحمدنے کہا ہے کہ ٹیم عمدہ کھیل کامظاہرہ کرکے سیریزمیں کم بیک کرے گی۔آج کے میچ میں غلطی کی گنجائش نہیں۔فتح کےلئے بلے بازوں کوبورڈپر بڑاٹوٹل سجاناہوگا۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی لیکن جنوبی افریقہ نے دوسرا میچ 5 وکٹوں سے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر لی تھی، تیسرے ون ڈے میں بارش اور قسمت نے میزبان ٹیم کا بھرپور ساتھ دیا اور بارش کی وجہ سے میزبان ٹیم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 13 رنز سے فتح یاب رہی۔ پاکستانی ٹیم چوتھا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہے تاہم دوسری جانب جنوبی افریقن کھلاڑی بھی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اگرپاکستان کوچوتھے ون ڈے میچ میں شکست دیتی ہے توجنوبی افریقہ پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کی نصف سنچری مکمل کرلے گی ۔1992ءسے لے کراب تک76ون ڈے انٹرنیشنل میچزکھیلے گئے جن میںسے49میچ جنوبی افریقہ نے جیتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain