تازہ تر ین

وزیر اعظم کی آج لاہورآمد کا امکان ،سانحہ ساہیوال کے متاثرین سے ملاقات بھی متوقع

لاہور( این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی آج لاہور آمد کا امکان ہے ،وزیرا عظم کی سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی آج ( اتوار) کے روز لاہور آمد کا امکان ہے ۔ وزیر اعظم کے دورہ لاہور کی صورت میں ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے جانے والے متاثرہ خاندان سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان پنجاب حکومت کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار انہیں بریفنگ دیںگے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات بھی کریں گے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain