تازہ تر ین

پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف چوتھے ون ڈے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

جوہانسبرگ(ویب ڈیسک ) پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا اہم میچ جوہانسبرگ میں اب سے کچھ دیر بعد کھیلا جائے گا۔سیریز میں میزبان جنوبی افریقا کو 1-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز میں رہنے کے لیے سرفراز الیون کو آج کا میچ لازمی جیتا ہوگا، میزبان ٹیم کی کامیابی کی صورت میں سیریز جنوبی افریقا کے نام ہوجائے گی، اس لیے قومی ٹیم کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔قومی ٹیم میں چوتھے ایک روزہ میچ کے لیے کسی تبدیلی کا امکان ہے، امام الحق اور فخر زمان کے اوپننگ کیے جانے کا امکان ہے جب کہ بابراعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد اور شعیب ملک قومی بیٹنگ لائن کا محور ہوں گے۔بولنگ کے شعبے میں محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور عماد وسیم اہم ہتھیار ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain