تازہ تر ین

سانحہ ساہیوال : سی ٹی ڈی اہلکار خاموشی سے جیل منتقل

ساہیوال، لاہور( اے این این، آئی این پی) سانحہ ساہیوال میں گرفتار چھ سی ٹی ڈی اہلکاروں کو خاموشی سے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا،رواں ہفتے کے دوران شناخت پریڈ کرائی جائے گی،اگلی تاریخ بھی لے لی گئی،بتایا گیا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں ملوث 6 سی ٹی اہلکاروں کو سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا جنہیںجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ۔ ساہیوال واقعہ میں ملوث 16 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا جن میں سے 6 کو گرفتار کیا گیا۔ رواں ہفتے کے دوران گرفتار اہلکاروں کی شناخت پریڈ کرائی جائے گی۔ عینی شاہدین اور موبائل فوٹیجز بنانے والے آج شہادتوں کیلئے طلب، گرفتار اہلکاروں کی شناخت پریڈ بھی اگلے ہفتے کرائی جائے گی۔ عینی شاہدین کو آج 11 بجے تھانہ یوسف والا طلب کر لیا گیا ، اس حوالے سے اخبارات میں اشتہار بھی شائع کیا گیا۔ عینی شاہدین آج ٹھوس ثبوت، چشم دید شہادت اور ویڈیو فوٹیج پیش کریں گے۔دوسری جانب سانحہ ساہیوال میں ملوث 6 سی ٹی اہلکاروں کو سیشن کورٹ میں جج کے روبرو پیش کیا گیا جنہوں نے انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جس کے بعد انھیں سینٹرل جیل ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔ساہیوال واقعے میں ملوث 16 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا جن میں سے صرف 6 کو گرفتار کیا گیا۔ آئندہ ہفتے گرفتار اہلکاروں کی شناخت پریڈ کرائی جائے گی۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain