تازہ تر ین

ساہیوال سانحہ میں فائرنگ کی ہدایات کس نے دی، حقائق سامنے آئیں گے تو پتہ چلے گا: رحمت علی ، ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم کا پاکستان دورہ خوش آئند ہے: اعجاز حفیظ ، واقعہ ساہیوال میں ذیشان کو مارنے کے بعد اسے دہشتگرد کس طرح ثابت کرینگے :میاں افضل ، عوام کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ سیاستدان اسمبلی میں یا باہر کیا زبان استعمال کرتے ہیں: آغا باقر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگاررحمت علی رازی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کوئی نہ کوئی بہانہ کر کے ایشو بنا کر توجہ اہم معاملات سے ہٹانا چاہتی ہے۔۔اسمبلی میں مسائل حل ہونے کے بجائے گالم گلوچ کی سیاست ہو رہی ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سوچتی ہے نواز شریف کو کیسے بچانا ہے ن لیگ سوچتی ہے زرداری کو کیسے بچانا ہے۔باہر کے ممالک میں بھی اسمبلیوں میں ہنگامے ہوتے ہیں لیکن ایسا کبھی کبھار ہوتا ہے۔اراکین اسمبلی اپنے سربراہوں کو خوش کرنے کے چکر میں حدود سے تجاوز کرتے ہیں۔ سانحہ ساہیوال پر پنجاب پولیس اور سیکرٹری داخلہ میں شاید اتفاق نہیں۔ساہیوال واقعے پرکس نے ہدایات دیں اس کا نام سامنے لایا جائے تبھی گتھی سلجھے گی۔انہوں نے کہا سب دہشت گرد تنظیمیں ایک ہیں صرف نام بدل رکھے ہیں۔ کالم نگاراعجاز حفیظ نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد پارٹیوں کا مینڈیٹ تسلیم کیا جانا چاہئے۔اسمبلیوں کے ہنگامے ہمیں کہاں لے کر جا رہے ہیں اس پر سپیکرز صاحبان کو نوٹس لیتے ہوئے شور شرابا کرنے والوں کو اسمبلی سے نکالنا چاہئے۔پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے تقدس کا خیال رکھنا چاہئے۔ساہیوال واقعے کا ماڈل ٹاﺅن واقعے سے موازنہ نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا نواز شریف فیملی ڈیل کرنے میں ماہر ہے۔قوم کو اس قدر لوٹنے کے بعد بھی کیا انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہئے بہرحال نواز شریف کی صحت کے لئے دعا ہی کی جا سکتی ہے۔ویسٹ انڈیز کی وومن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔ کالم نگارمیاں افضل نے کہا کہ اس سے قبل بھی اسمبلیوں میں ہنگامے ہوتے رہے حکومت تو چاہتی ہے اسمبلیوں میں اس طرح کی زبان استعمال نہ ہو۔ہنگامہ کرنے والے اراکین پر پابندی لگنی چاہئے کیونکہ ہنگاموں سے بہتر تاثر نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال میںذیشان کو مارنے کے بعد دہشت گرد کیسے ثابت کریں گے۔آپریشن جس کے کہنے پر ہوا اس کا تو بتایا جائے جے آئی ٹی تو اب تک کچھ نہیںنکال پائی۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میںصرف نواز شریف ہی نہیں اور بھی بیمار ہیں جن بے چاروںکو ڈسپرین کی گولی نصیب نہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں کرکٹ کے بڑے میچز شروع ہونے چاہئیں۔ کالم نگارآغا باقر نے کہاکہ عوام کو بس ریلیف چاہئے انہیں سیاسی جماعتوں کی نوک جھونک سے کوئی غرض نہیں۔ ساہیوال واقعے پر انہوں نے کہا کہیں ایسا تو نہیں واقعی ذیشان کا تعلق دہشت گردوں سے ہے جو لوگ دہشت گردی میںمرتے ہیںوہ بھی معصوم ہوتے ہیں لیکن گناہ گار کوئی بھی ہو اس کو سزا ہونی چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain