تازہ تر ین

سانحہ ساہیوال : گاڑی میں خود کش جیکٹ ہوتی تو پولیس والے کبھی اتنے قریب نہ جاتے : معروف صحافی ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ میں اگر گاڑی میں خود کش جیکٹ موجود تھی تو کیا پولیس والے کبھی اتنے قریب جا کر گولیاں برساتے۔ اس واقعہ میں جوڈیشل کمیشن بنانا درست فیصلہ ہے کہ اعلیٰ افسر عدلیہ کے سامنے جھوٹ بولنے سے ڈرتے ہیں۔ مارے جانے والے ملزم ذیشان کی والدہ کی باتوں میں وزن ہے انہیں یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ عام طور پر اگر کسی شخص کا پہلا آپریشن بیرون ملک ہوا ہو تو دوسرا آپریشن بھی باہر ہی کرایا جاتا ہے کہ وہاں ساری میڈیکل ہسٹری موجود ہوتی ہے۔ نوازشریف کے کیس میں بھی اگر دونوں سرکاری ڈاکٹرز اگر اس نتیجے پر پہنچے کہ دوسرا آپریشن ضروری ہے تو امکان ہے کہ نوازشریف کو بیرون ملک علاج کی سہولت مل جائے گی۔ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر انحصار ہے کہ نوازشریف کو بیرون ملک علاج کی سہولت ملتی ہے یا نہیں ابھی اس حوالے سے حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔
چیئرمین نیب نے غالباً اسحق ڈار کی جانب اشارہ کیا ہے کیونکہ سب جانتے ہیں کہ اسحق ڈار نے بطور چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ ملازمت سے کیریئر شروع کیا ایک عام ملازم دبئی میں اتنی بڑی جائیدادوں کا مالک کیسے بن گیا۔
شریعت کے اعتبار سے لڑکی بالغ ہو جائے تو شادی کے قابل ہو جاتی ہے عموماً بلوغت کی عمر 16 سال ہے، اس حوالے سے نظر میں آ رہا ہے کہ سینٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر کی حد قائم کرنے کے لئے جو قرارداد منظور کی ہے اس میں شریعت کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ کمیٹی کو چاہئے کہ اس حوالے سے مستند اور جید علماءکرام اور مفتیان سے مدد لیں۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن جس وقت ہوا شہبازشریف وزیراعلیٰ تھے تمام چینلز پر مارکٹائی دکھائی جا رہی تھی گلو بٹ کو شیشے توڑتے سب نے دیکھا، فائرنگ ہوتے سب نے دیکھا تو شہباز شریف کو کیسے علم نہ ہوا جبکہ ان کی رہائش بھی دو اڑھائی میل کے فاصلے پر تھی۔ شہباز شریف صوبے کے سربراہ تھے ان کی ذمہ داری بنتی تھی ان سے بیان لیا جا سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain