کراچی:( ویب ڈیسک ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے رجوع اور قرضے حاصل کرنے کی صورت میں جون2019 تک امریکی ڈالر کی قدر150 روپے سے تجاوز کرجائے گی جبکہ پاکستان پر بیرونی قرضوں کے حجم میں بھی تیز رفتاری سے اضافہ ہوگا یہ بات ممتاز معیشت دان اشفاق تولہ نے ہفتے کو پاکستان ویونگ ملز ایسوسی ایشن کے ٹیکس سیمینار سے خطاب کے دوران کہی۔
اشفاق تولہ نے کہا کہ ا?ئی ایم ایف پروگرام میں جانے سے جون 2021 تک پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ 45000ارب روپے سے تجاوز کرجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ایس ایم ای سیکٹر کی بقا وترقی کیلیے ہر سطح پرا?واز اٹھاناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان میں تحقیقی شعبہ انتہائی کمزور رہا ہے یہی وجہ ہے کہ جو لوگ ریسرچ کرتے ہیں وہ صرف اپنے مفادات کواولین ترجیح دیتے ہیں۔
پاکستان میں ایس ایم ایزکی پستی سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ کپاس کی پیداوار میں پاکستان دنیاکا چوتھا سرفہرست ملک ہے جبکہ یارن کی پیداوارکے حوالے سے تیسرا بڑا ملک ہے۔