لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے بغیر پلان کے کھیلنا شکست در شکست کا باعث بن رہا ہے۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی میں پاکستان کی پرفارمنس نہ ہونے کے برابر رہی کپتان کو بہترین بلے باز ہونا چاہئے جب کپتان کی کارکردگی صفر ہو گی تو باقی کھلاڑیوں پر کیا اثر پڑے گا۔میرا نہیں خیال آج کے میچ میں بھی پاکستا ن کوئی خاطرخواہ کارکردگی دکھا سکے گا۔ سپورٹس صحافی راجہ اسد علی خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے حسین طلعت جیسے کھلاڑی بڑے نام نہیں ان کے کھیلنے کی صلاحیت میں کافی شکوک ہیں۔پہلے سرفراز پر تنقید کی جاتی تھی اب شعیب ملک کی کپتانی میں بھی پاکستان دو میچز ہار گیا یعنی تبدیلی کارگر ثابت نہیں ہوئی۔ڈومیسٹک کرکٹ میں ایسی پچز بنانی چاہئیں جن پر زیادہ سکور بنیں۔جنوبی افریقہ کو ترنوالہ سمجھنا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔
