تازہ تر ین

ثابت ہو گیا احتساب بلا امتیاز ہورہا ہے، تمام کرپٹ لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے: مریم ارشد ، قومی خزانہ لوٹنے والوں کو گرفتار ہونا چاہیے، علیم خان کے استعفیٰ سے مخالفین کو منہ کی کھانا پڑی: عابد کمالوی ، شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کا وسیع تجربہ، افغانستان میں امن بہت ضروری ہے: طارق وسیم ، اداروں کے استحکام سے ملکی ترقی ہوئی ہے، پاکستان کو ا پنی سائبر سکیورٹی بہتر بنانا ہو گی: میاں افضل ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگارمریم ارشد نے کہا ہے کہ علیم خان کی گرفتاری کافی پہلے سے متوقع تھی ان کی گرفتاری کے بعد بھی اپوزیشن تنقید کر رہی ہے حالانکہ ثابت ہو گیا احتساب بلاامتیاز ہو رہا ہے۔سب ہی چاہتے ہیں اب حقیقی تبدیلی آئے۔جتنے بھی کرپٹ لوگ ہیں انہیں سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے۔نیب کو بنانے والے یہی لوگ تھے جو اس کی زد میں آ ر ہے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے لاہور کی کلچرل شناخت ختم کر دی گئی۔مذہبی جماعتوں کو مذہب کی آڑ میں سیاست نہیں کرنی چاہئے۔مڈم ٹرم الیکشن کی بات حکومت کو دباﺅ میں لانے کے لئے ہے۔ابھی اور بھی گرفتاریاں ہوں گی۔ کالم نگارعابد کمالوی نے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو گرفت میں آنا چاہئے۔بڑے آدمیوں کو ہاتھ ڈالتے وقت بہت احتیاط کرنی پڑتی ہے کیونکہ اس کے پیچھے لوگ ہوتے ہیں۔علیم خان کی گرفتاری بڑی گرفتاری ہے اس سے بڑی بات انہوں نے خود ہی استعفی دے دیا جس سے مخالفین کو منہ کی پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے لئے قانون سازی کرنا مشکل ہے۔مڈٹرم الیکشن کی بات ن لیگ کے لوگوں کی جانب سے کی جا رہی ہے۔افغانستان پاکستان کی نسبت بھارت کے زیادہ قریب ہے۔ بہت جنگیں لڑ چکے اب ہمیں خود کو افغان معاملے سے الگ رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا موجودہ حکومت سائبر سیکورٹی پر کام کر رہی ہے۔ کالم نگارطا رق وسیم نے کہا کہ نیب کو پہلے اپنی حدود طے کر لینی چاہئے۔بغیر ثبوت کے کسی کو کرپٹ کہنا مناسب نہیں الزامات کی بنیاد پر گرفتاری نہیں ہونی چاہئے۔کیا صر ف سیاستدان ہی کرپٹ ہیں ۔سیاسی جماعتیں ووٹ لینے کے لئے صرف نعرے لگاتی ہیں۔تحریک لیبیک نے کچھ سیٹں نکالی ہیں پہلے یہ جماعت نہیں تھی لیکن بڑی تیزی سے سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہا وزیر خارجہ اپنی وزارت کا بہت تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے افغانستان کے حوالے سے درست بات کی۔ کالم نگارو نمائندہ خصوصی میاں افضل نے کہا کہ ہمیشہ انہی ملکوں نے ترقی کی جن کے ادارے اپنی حدود میں کام کرتے رہے۔نواز شریف کی صحت کے حوالے سے اتنی جلدی جلدی ر بورڈ تشکیل دینا سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہا پاکستان میں امن کےلئے افغان امن ضروری ہے لیکن افغانستان کو کسی کے کہنے پر ہمیں آنکھیں نہیں دکھانی چاہئیں۔انہوں نے کہا ہمیں اپنی سائبر سیکورٹی بہتری بنانی ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain