اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی حکومت کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر میاں جہانگیر اقبال کے والد میاں محمد اقبال مختصر علالت کے بعد سیالکوٹ میں وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ رات ادا کردی گئی اور سیالکوٹ کے محلہ کوٹلی بہرام کے مقامی قبرستان میں مرحوم کو سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں صحافیوں‘ وکلائ‘ رشتہ داروں کے علاوہ اہل علاقہ نے بھی شرکت کی۔ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹر کے صدر جناب عارف نظامی‘ سینئر نائب صدر امتنان شاہد‘ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک‘ نائب صدور اکرام سہگل‘ ایاز خان‘ رحمت علی رازی‘ طاہر فاروق‘ عارف بلوچ‘ جوائنٹ سیکرٹری عامر محمود‘ فنانس سیکرٹری حامد حسین عابدی اور انفارمیشن سیکرٹری عدنان ملک سمیت سٹینڈنگ کمیٹی کے تمام اراکین نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر میاں جہانگیر اقبال کے والد میاں محمد اقبال کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ جبکہ چیف ایڈیٹر خبریں ضیاشاہد نے میاں جہانگیر اقبال سے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے۔
