اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی و غیر ملکی قرضے بڑھ گئے۔ جولائی تا دسمبر 2018 وفاقی حکومت کے قرضوں میں 2 ہزار425 ارب روپے کااضافہ ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق جولائی تا دسمبر غیر ملکی قرضے 1306 ارب روپے بڑھے جب کہ پہلی ششماہی میں ملکی قرضوں میں ایک ہزار 119 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے پہلے چار ماہ میں ملکی و غیر ملکی قرضوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق ستمبر تا دسمبر 2018 قرضوں میں ایک ہزار 616 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے پہلے 4 ماہ میں غیر ملکی قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے اضافہ ہوا جب کہ ستمبر تا دسمبر مرکزی حکومت کے ملکی قرضے 6 سو 16 ارب روپے بڑھے ہیں۔