تازہ تر ین

شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے تو ایوان نہیں چلنے دیں گے، خورشید شاہ

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی صورت میں پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے کی دھمکی دی ہے اپوزیشن نے قائد حزب اختلاف شہباز کو پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور اس سلسلے میں بھرپور مخالفت کا لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ کوئی شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا کر تو دکھائے، ایسا ہوا تو حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی بھی نہیں چلا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں تحریک انصاف کے اراکین ایوان میں رقص کرتے رہے اور ٹیبل پر کھڑے ہو جاتے تھے اور حکومت نے ڈگر نہ بدلی تو اپوزیشن کو بھی ایسا ہی کرنا پڑے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain