لاہور(بی این پی پی) ایس ایل فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل فتوحات کا قحط ختم کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پی ایس ایل میں مجموعی کارکردگی اچھی رہی لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا، تینوں ایڈیشنز میں سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترنے والی ٹیم نے 2بار فائنل میں پہنچ کر ہمت ہاردی۔
