دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں اسکور بورڈ پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز کا ہندسہ سجایا۔ کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے دو جب کہ عمران جونیئر اور غلام مدثر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
