نیویارک(آئی این پی) اعصام الحق اے ٹی پی انڈور ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔اعصام الحق نے سیمی فائنل میں اپنے ساتھی کھلاڑی میکسیکو کے سینٹیاگو کے ساتھ مل کر فرانسیسی جوڑی اے مینرینو اورہوگو نیس کو زیر کر کے فائنل میں جگہ پکی کی۔ فائنل میں اعصام الحق کا مقابلہ جرمنی کے کروایٹز اور اے میز کے ساتھ ہو گا۔دوسری جاب اعصام الحق کا کہنا ہے کہ پے در پے کامیابیوں سے حوصلے بلند ہیں، بھرپور تیاریوں کے ساتھ فائنل مقابلے میں اتروں گا اور ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش کروں گا۔
