تازہ تر ین

پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا پلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا پلان سامنے آگیا۔سعودی عرب آر ایل این جی پلانٹس میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جو ایک سے دو سال میں ہوگی۔اس کے علاوہ ایکوا پاور قابل تجدید توانائی شعبے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا، سعودی فنڈ برائے پاکستان ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا اور سعودی عرب سے مڈٹرم سرمایہ کاری آئے گی۔پیٹروکیمیکل منصوبوں میں سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک بڑھائی جائے گی جو 2 سے 3 سال کے اندر بڑھائی جائے گی۔خوراک و زراعت کے منصوبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، طویل مدتی سرمایہ کاری 3 سے پانچ سال تک محیط ہوگی، آرامکو آئل ریفائنری 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جب کہ معدنی ترقیاتی سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain