اسلام آباد( ویب ڈیسک )پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF)کے درمیان 4 روزہ مذاکرات پیر کو پیرس میں شروع ہوگئے ہیں۔پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان شروع ہونے والے 4 روزہ مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت وفاقی سیکریٹری خزانہ عارف احمد خان کررہے ہیں جو گزشتہ روز اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پیرس پہنچے۔ وفد میں نیکٹا، ایف آئی اے، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، ایف بی آر اور ایس ای سی پی سمیت دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلوانے کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت وفاق کیلیے مقرر کردہ تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں تاہم صوبوں سے متعلق کچھ اہداف حاصل نہیں ہوسکے ہیں۔
حکومت نے ایف اے ٹی ایف کیلیے تیارکردہ فنکشنل اسٹریٹجی پیرس میں شروع ہونیوالے مذاکرات میں پیش کر دی ہے جس پر اگلے 3روز تک مزید بات چیت ہوگی۔