کراچی (ویب ڈیسک ) بھارتی درآمد کنندگان نے پاکستانی بر آمد کنندگان سے ان کے ملک جانے والے کنٹینرز کو مختلف مصنوعات پر 200 فیصد ٹیکس لگنے اور پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر واپس بلانے کا کہا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیمنٹ بر آمد کنندہ جنہوں نے اپنے نام نہ ظاہر کرنے کی گزارش کی، کا کہنا تھا کہ ہماری صنعت کو بھارتی خریداروں کی جانب کنٹینرز واپس بلانے کے پیغامات ملے ہیں جس کے بعد چند برآمد کنندگان نے شپمنٹ واپس بلانے کا آغاز کردیا ہے۔برآمد کنندگان کا کہنا تھا کہ سیمنٹ سے بھرے 600 سے 800 کنٹینر کراچی پورٹ، گہرے سمندر، کولمبو اور دبئی میں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سیلاب سے تباہ ہونے والے کیرالا کی بحالی کے لیے 50 ارب روپے مختص کیے جانے کے بعد سیمنٹ کی برآمد میں مزید اضافہ ہونا تھا جس کی وجہ سے قیمتوں اور مانگ میں اضافہ ہوا تھا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’پلوامہ حملے کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی اور ہماری برآمد بھارت میں اگلی حکومت کے آنے تک خطرے کا شکار ہوگئی ہے‘،ان کے مطابق پاکستان بھارت کو سالانہ 7 سے 8 کروڑ ڈالر کی سیمنٹ بر آ کرتا ہے۔برآمد کنندگان کا کہنا تھا کہ 75 فیصد پاکستانی سیمنٹ کی بھارت بر آمد واہگہ بارڈر کے ذریعے ہوتی ہے جبکہ دیگر سمندری راستے سے کی جاتی ہے، رواں مالی سال کے جولائی سے جنوری کے مہینے کے دوران بھارت کو بر آمدات 6 لاکھ 48 ہزار 108 ٹن رہی جبکہ مالی سال 18-2017 کے درمیان یہ تعداد 10 لاکھ 21 ہزار 200 ٹن تھی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے مطابق سیمنت کی برآمدات کا آغاز 2008-2007 میں 7 لاکھ 86 ہزار 672 ٹن سے ہوا تھا اور اس کے بعد سے اس میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں ا?یا تھا۔پاکستان کا بھارت کو سب سے زیادہ برآمد 2016 سے 2017 کے درمیان سامنے آیا تھا جس میں 10 لاکھ 25 ہزار 300 ٹن سیمنٹ برآمد کی گئی تھی۔شجر کیپیٹل (ایس سی) کے مطابق دونوں ممالک میں تجارتی توازن 1 ارب 36 کروڑ ڈالر ہے جو بھارت کے ہی حق میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی جوابی رد عمل دیا (ڈیوٹی میں اضافے کی شکل میں) تو اس سے بھارت کا ہی نقصان ہوگا۔مالی سال 2018 میں پاکستان کی بھارت کو بر آمدات تقریباً 48 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھی جبکہ درا?مدات 1.8 ارب رہی تھی۔6 سے زائد کمپنیاں بھارت کو سیمنٹ آمد کرتی ہیں جن میں سب سے زیادہ حصہ ڈی جی خان سیمنٹ اور میپل لیف سیمنٹ کا حصہ ہے کیونکہ ان کی سڑکوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹیشن کی لاگت کم ہے۔
.