تازہ تر ین

2018ءمیں پشاور زلمی کا یہ معصوم سا کھلاڑی ابتسام شیخ اب کیسا دکھتا ہے؟ سب کو حیران کر دیا

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی نے لیگ کے گزشتہ سیزن میں نوجوان کھلاڑی ابتسام شیخ کو متعارف کروایا جو انتہائی معصوم اور شکل سے ننھا منا نظر آتا تھا۔ایک سال گزرنے کے بعد پی ایس ایل 2019ءکا آغاز ہو چکا ہے اور اس دوران بہت کچھ بدلا بھی ہے مگر جس طرح کی تبدیلی ابتسام شیخ میں آئی ہے اس نے سب کو حیران کر دیا ہے اور تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے کہ دیکھنے والوں کیلئے یقین کرنا ہی مشکل ہو گیا ہے۔تصویر میں آپ بھی بخوبی دیکھ سکتے ہیں کہ چشمہ لگائے ننھا منا ابتسام شیخ اب خوبرو نوجوان میں تبدیل ہو چکا ہے اور چہرے سے بلا کا اعتماد بھی جھلک رہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین خوشگوار حیرت میں مبتلا ہے اور ان کے مداح اس لیگ میں بھی عمدہ پرفارمنس کیلئے دعاگو ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain