اسلام آباد (ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 17 اور 18 فروری کو پاکستان کا کامیاب دورہ کیا جس دوران تاریخی مناظر دیکھنے میں آئے تاہم اس کے بعد وہ واپس سعودی عرب گئے اور وہاں سے گزشتہ شب دورہ بھارت پر پہنچے اور اب وہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے ہیں کے مطابق بھارتی میڈیا تلملا اٹھا ہے کیونکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ بھارت سے متعلق جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں پلوامہ حملے اور پاکستان کے بارے میں ذکر تک بھی نہیں ہے ۔ بھارتی میڈیا نے اپنی ہی مودی حکومت کیخلاف تنقید شروع کر دی ہے ۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے دورے کے دوران پاکستان کیخلاف کوئی بات بھی نہیں سنی اور مودی حکومت کے اعلامیے کو بھارتی عوام کیلئے مایوس کن قرار دیدیا ہے ۔بھارتی میڈیا نے آسمان سر پر اٹھاتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی نے پاکستان کا نام نہ لے کر غداری کی ہے۔
