اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پلوامہ حملے پر ردعمل دینے کیلئے تقریر کی اور صحیح معنوں میں پاکستانی کی ترجمانی کی جس پر بھارتی تلملا اٹھے مگر اس کے بعد ان کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک ایسا پیغام بھی جاری کیا گیا جس نے بھارتیوں کو شدید مرچیں لگا دی ہیں۔وزیراعظم کے آفیشل پیج پر ان کی ایک تصویر جاری کی گئی جس پر لکھا ہے ”میرے وطن سے پنگا مت لینا“ اور ساتھ ہی ان کی تقریر سے لئے گئے کچھ جملے لکھے گئے کہ ”دنیا کا کوئی قانون کسی ملک کو جج بننے کی اجازت نہیں دیتا۔ بھارت پاکستان پر حملے کا سوچتا ہے تو پاکستان جواب دے گا۔ جنگ شروع کرنا آسان ہے لیکن اسے ختم کرنا ہاتھ میں نہیں ہوتا۔ امید کرتا ہوں کہ حکمت سے مسئلے کا حل نکلے گا۔ کشمیر کا مسئلہ صرف مذاکرات اور بات چیت سے حل ہو گا!!!“
