تازہ تر ین

مجھے شک ہے بھارت میں پاکستانی قیدی کو ہندو قیدیوں نے نہیں بھارتی فوج نے خود ہلاک کیا : عبدالباسط ، بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی کو ہلاک کرنا تعصب اور تنگ نظری کی انتہاہے: آغا باقر ، عمران خان کے دور میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن، ملک کو نئی زندگی مل رہی ہے : اعجاز حفیظ ، سعودی ولی عہد نے خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر کہہ کر قوم کا دل جیت لیا: طارق ممتاز ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگارعبدالباسط نے کہا کہ ہندو نے مسلمان کو کبھی اپنا دوست نہیں سمجھتا۔ایوب دور میں ہم بھارت پر بہت حاوی تھے سامنے کھڑے ہو کربات کرتے تھے خارجہ پالیسی بھی جاندار تھی۔مجھے شک ہے بھارت میں پاکستانی قیدی کو قیدیوں نے نہیں بھارتی فوج یا پولیس نے خود ہلاک کیا ہے۔ چینل فائیو کے تجزیوں اورتبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سی پیک سے پاکستان کی اہمیت بڑھ جائے گی۔کسی وزیراعظم نے بھارت کو عمران خان جیسا کرارا جواب نہیں دیا۔پیپلز پارٹی کے بڑے اس وقت نیب کے ٹارگٹ پر ہیں۔زرداری جوڑ توڑ کے بادشا ہ ہیں لیکن اس سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں سیاستدان وہ ہے جس سے ملک کو فائدہ ہو۔انہوں نے کہا کرکٹ میچ فکسنگ میں ہر ملک نے ہی حصہ ڈالا۔ کالم نگارآغا باقر نے کہا کہ سینئر کالم نگار بھارت کی پاکستان مخالفت کی بنیادی وجہ یہ ہے اس نے آج تک پاکستان کو تسلیم کیاہی نہیں۔بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی کو ہلاک کرنے کا واقعہ تعصب کی انتہاءہے اس سے بھارت کی تنگ نظری کا پتہ چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے آغا سراج درانی کی گرفتاری کا سامنا کریں گے لیکن شاید اس کے سوا کوئی ٓپشن بھی نہیں۔انہوں نے کہا کرپشن پر گرفتاریاں اپنی جگہ لیکن ریکوریاں کتنی ہوئیں ۔ کالم نگاراعجاز حفیظ نے کہا کہ قیدی کو مارنا بڑی بدقسمتی ہے اگر جواب امیں ہم بھی ایسا کریں تو بات کہاں جائے گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کبھی امن نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے پاکستان کو ایک نئی زندگی مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کوئی خوشگوار شے نہیں پاک، بھارت عوام پہلے ہی غریب ہیں جنگیں مسمائل کا حل نہیں۔انہوں نے آغا سراج درانی کی گرفتاری کے حوالے سے کہا بڑے عرصے بعد کسی پیپلز پارٹی کے بندے کی باری آئی۔کرپشن کا سیکنڈل بہت بڑا ہے ملکی پیسہ واپس آنا چاہئے۔کالم نگار طارق ممتاز نے کہا کہ ہندو بہت ہی تنگ نظر قوم ہے اس میں بھارتی میڈیا کا بھی قصور ہے جو پاگل پن کی حد تک چلا جاتا ہے پاکستانی میڈیا اس کی نسبت حقائق کی بنیاد پر بات کرتا ہے۔انہوں نے کہا سعودی ولی عہد نے خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر کہہ کر قوم کا دل جیت لیا۔آغا درانی کو اگر سندھ سے گرفتار کیا جاتا تو ردعمل سامنے آتا بدمزدگی پیدا ہوتی کیونکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں 90فیصد میچز فکس ہو رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain