تازہ تر ین

بھائیوں کا زمین کیلئے بہن پر قاتلانہ حملہ ، بازو ، آنکھ اور ہاتھ ضائع ، خاتون کی ” خبریں ہیلپ لائن ‘ ‘ کی وساطت سے انصاف کی اپیل

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) زمین کی خاطر بھائیوں کا بہن پر قاتلانہ حملہ، ملزمان تاحال آزاد، ملزمان کی سنگین نتائج کی دھمکیاں، متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔ تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاﺅں119پندرہ ایل کی رہائشی بیوہ خاتون بڈھائی بی بی کو وہاڑی کے گاﺅں 212EBمیں بھائیوں محمد حسین،اللہ بخش پسران اللہ یار، بہن مریم بی بی دختر اللہ یار،کلثوم بی بی زوجہ محمد حسین اور دو کس نامعلوم اشخاص نے وراثتی زمین ہتھیانے کی لالچ میں ٹوکوں سے حملہ کردیا تھا،جس کے نتیجہ میں متاثرہ خاتون کی ایک آنکھ ، بازو اور ہاتھ ضیاع ہوگیا ہے اور شدید زخمی ہوکر نشتر ہسپتال میں کئی روز موت سے زندگی کی جنگ لڑتی رہی،بعدازاں ملزمان کے خلاف بجرم 324کے تحت تھانہ صدر وہاڑی میں مقدمہ درج ہوگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain