شارجہ(ویب ڈیسک ) ملتان سلطانز کے آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ 38سالہ شاہد آفریدی گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محمد عرفان جونیئر کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے بغیر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے ،یہ شاہد آفریدی کے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں22واں موقع تھا جب وہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ،انہوں نے سہیل تنویر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ بار صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے قومی بلے بازو ں کی فہرست میں تیسرا نمبر سنبھال لیا،شاہد آفریدی اب تک298ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 18.62کی اوسط سے4153رنز سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور9نصف سنچریاں شامل ہیں۔ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے بلے باز ویسٹ انڈیز کے ڈووین سمتھ ہیں جو27مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ہیں ، پاکستان کے لیے یہ ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے جو24مرتبہ سکوررز کو زحمت دیئے بغیر پوویلین لوٹے ہیں ، عمر اکمل کے بڑے بھائی اور وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل23مرتبہ صفر پر آ?ٹ ہوکر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں،سہیل تنویر21مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹ کر اس لسٹ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں ، سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ بھی اب تک19مرتبہ صفر کی خفت سے دوچا ر ہوچکے ہیں،احمد شہزاد بھی16مرتبہ سکوررز کو کوئی زحمت دیئے بغیر پوویلین لوٹے ہیں۔
