تازہ تر ین

چیف سلیکٹر انضمام الحق کل دبئی روانہ ہوں گے

لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کل دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کل دبئی کے لیے روانہ ہوں گے، یو اے ای میں اپنے دورے کے دوران چیف سلیکٹر نہ صرف پی ایس ایل کے میچز میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے بلکہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ مشاورت بھی کریں گے۔مزید معلوم ہوا ہے کہ کینگروز کے خلاف تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز ہے، اس تجویز پر عمل کیے جانے کی صورت میں پی ایس ایل 4 کے ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جاسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain